English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین دن سے ہورہے موسلادھار بارش نے بھٹکل و مضافات میں تباہی مچادی

share with us

تفصیلات کے مطابق کوکتی نگر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے چھت اور دیوار ڈھے جانے کی وجہ سے ماں مہرالنساء اور اس کی دوبیٹیاں زخمی ہونے کی اطلاع فکروخبر کے نمائندے کو دی گئی ہے ۔ اسی طرح بعد نمازِ عصر امام شافعی محلہ کے مقیم جناب بشیر صاحب کے اطلاع پر محلے کے سروے کے لیے پہنچے تو محسوس ہوا کہ گذشتہ کئی سالوں سے عوام کے یہاں مقیم ہونے کے باوجود یہ سارا محلہ بنیادی سہولتوں سے پوری طرح عاری ہے ۔ یہاں برسات کے پانی کو راستہ گھروں کے اندر سے ملتا ہے اور جب پانی کوآگے کہیں ذخیرہ اندوزی کے لئے جگہ نہیں ملتی تو پلٹ کر گھروں میں ہی جمع ہوجاتا ہے ، فکروخبر کی جانب سے یہاں باشندوں کو پوچھے گئے سوال پر کہ آیا میونسپل، بلدیہ اور دیگر انتخابات کے لئے آپ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں یا نہیں تو انہوں نے اثبات میں سرہلایا اور کہا کہ مسلسل بلاناغہ مساجد میں جن کے لئے اعلان کیا جاتا ہے انہیں کوووٹ دیاکرتے ہیں،۔ تو پھر ان سے سوال کیا گیا کہ آپ لوگ اپنے علاقے کے بنیادی سہولیات کے لئے تحصیلدار اور بلدیہ کے دفاتر میں درخواستیں کیوں نہیں پیش کرتے۔ تو اہلیانِ محلہ کا جواب تھا کہ درخواست دیتے دیتے تھک چکے ہیں، بنیادی سہولیات تو دور کی بات کوئی یہاں آنا بھی پسند نہیں کرتا ، کیوں کہ یہاں غریب غرباء کا طبقہ رہائش پذیر ہے ۔ ا س سے اور آدھ کلو میٹر کے آگے بڑھ جائیں تو پکی عمارتوں کے سامنے پکی سڑکیں اور نالوں کی سہولیات کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ بھٹکل سرکار یہاں کے کچھ علاقوں سے سوتیلا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔ اور سب سے بڑے ذمہد ار وہ ہیں جو اس حدود کے پنچایت ممبران ہیں۔ لوگوں سے دریافت کرنے پر کے پنچایت ممبران سے گفت و شنید ہوئی کی نہیں تو ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ انتخابی چہرے ہیں ان سے کوئی اُمیدنہیں لگاسکتے۔۔ مشتعل اہلِ محلہ نے اس بات کا پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اگر بنیادی سہولیات ، راستے اور دیگر بجلی وغیرہ کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی تو ،آغاز میں شہر عمائدین سے رجوع کریں گے نہ ہونے کی صورت میں کونلسلرس اور دیگر حدود کے سرکاری افسران کے خلاف رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت تمام بنیادی منصوبوں کے بجٹ کی تفصیل حاصل کرکے لوک آیوکتہ اور کاروار ضلع کے سرکاری افسران سے تحریری شکایت نامہ درج کرتے ہوئے غریبوں کے محلے کے ساتھ اپنائے جارہے سوتیلے رویہ کی شکایت کریں گے۔ یہ شکایت آزاد نگر امام شافعی محلے کے باشندگان کی ہے تو وہیں شہر کے اہم سڑکوں کا منظر بھی ندی میں ٹہرے پانی کی طرح ہوگیا ہے ۔ نالوں کے نظام کی خرابی ہی اس صورتحال کی ذمہد ار ہے ۔ اسی طرح بیلنی، بندرروڈ میں گھروں کی دیوار اور چھت کے گرنے کی خبر ہے تو حنیف آباد کے کچھ گھرو ں میں پانی کے گھس جانے کی اطلاع ہے ۔کہیں راستوں کا کام جاری ہے ، کہیں نالوں کا کام نامکمل ، کہیں کام شروع ہی نہیں ہوا۔ اس طرح شہر کے اکثر علاقوں کا حال بے حال ہوچکا ہے ، ایسے حالات میں اپنے اپنے علاقوں کے کونسلرس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے علاقوں کے بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کی کوشش کرے۔ اور اس کا مطالبہ شہر کے ایم ایل اے اور دیگر سرکاری اعلیٰ افسران کے سامنے رکھے۔ آخر کب تک عوام میڈیا والوں کے سامنے اپنا رونا روتے رہیں گے؟

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا