English   /   Kannada   /   Nawayathi

استحضار سے زندگی میں نکھار اور سدھار پیدا ہوتا ہے : مولانا محمد صادق ندوی

share with us

اس دنیا کے ذریعہ سے اللہ کو پہچان کر اس کے احکامات پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔قرآن سے تعلق پیدا کریں اور اپنی نیتوں کو درست کرکے ہر عمل اللہ کو راضی کرنے کے لیے کریں اس سے زندگی میں اس کا اثر مرتب ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صادق اکرمی ندوی نے کیا وہ آج عصر بعد معہد الحسن البناء شہید میں عورتوں کے درجہ حفظ کے افتتاحی جلسہ میں سورہ کہف کی تفسیر کی روشنی میں مستورات سے مخاطب تھے ۔ مولانا نے کہا کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ نے عمل کرنے کے لیے دیا ہے اور اس کا نزول اس وقت ہوا جب پوری انسانیت گھٹا ٹوپ اندھیری میں تھی اور وہ بھی ایسی اجڑ ی ور امی قوم کے لیے اس کا انتخاب کیا جو ہر چیز سے ناواقف تھی ۔ پھر بہت ہی کم عرصہ میں قرآن نے وہ کارنامہ انجام دیا کہ اس امی قوم کو علم کے بڑے مرتبہ پر فائز کیا ۔ مولانا نے سورہ کہف کے پانچویں رکوع کی تفسیر کے ضمن میں بیان کیا کہ اللہ کے یہاں کامیابی کا معیار دین ہے نہ کہ دنیا ،اور دنیا کا جو مال واسباب عطا کیا جاتا ہے وہ صرف زیب وزینت کے لیے ہے ۔ مولانا نے عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے مال اور اپنی اولاد پر بھروسہ کرکے خواب دیکھنے لگتے ہیں اور ایک وقت وہ آجاتا ہے کہ اللہ پاک اس کا مال واسباب چھین لیتے ہیں اور اولاد پر کئے گئے بھروسے ادھورے رہ جاتے ہیں ۔ ان دونوں چیزوں پر یقین کی حد تک توکل کرنا انسان کی بڑی بھول ہے ۔۔ انہو ں نے کہا کہ اولاد کی دینی تربیت کرنا ہم پر فرض ہے ۔ دنیا میں کئی مثالیں موجود ہیں کہ اولاد کی صحیح دینی تربیت نہ ہونے کے نتیجہ میں وہ والدین کے حقوق اداکرنے میں کوتاہی کرتی ہے ۔ ہمیں آخرت میں کام دینے والی چیز باقی رہنے والے اعمال ہیں جس میں قرآن کی احکامات پر عمل کرنا اور اپنے اولاد کی صحیح دینی تربیت کرنا بھی شامل ہے ۔ مولانانے آخرت کے احوال اور حساب وکتاب کے تعلق سے قرآن کی روشنی میں کہا کہ انسان کا ہر عمل محفوظ کیا جارہا ہے ۔ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز قیامت میں اس کے سامنے پیش کی جائی گی اور اس کی پوری زندگی کا عمل اس کے سامنے رکھاجائے گا ۔ لہذا ہمیشہ اس بات کا استحضار رہے کہ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور اس کے سامنے ہمیں ہمارے اعمال کا حساب دینا ہے ۔ آخر میں مولانا نے درجہ حفظ میں داخلہ لینے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے افتتاح خوانی بھی کی او رکہا کہ یہ اللہ کی طرف سے عطاکردہ نعمت ہے اس کی قدر کیجئے اور اس کو باقی رکھنے کے سلسلہ میں کوششیں کیجئے ۔ واضح رہے کہ معہد حسن البناء الشہید وقتاً فوقتاً اس طرح کے کلاسس منعقد کرکے عورتوں میں دینی بیداری لانے میں اپنے خدمات انجام دے رہا ہے اور ہر ہفتہ اتوار کو عورتوں کے لیے درسِ قرآن کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ مولانا موصوف ہی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا