English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجھے اغوا کرکے بھٹکل لے جایا گیا تھا

share with us

دو دن قبل وہ ونکٹ رمنا اسکول کے قریب جارہی تھی کہ ایک کار اس کے قریب آکر رکی اور اس پر سوار ایک شخص (ڈرائیور) خود کو اس کے والدہ کی جان پہنچان کا بتا کرگھر تک ڈراپ دینے کی بات کہی، کار جب گھر کے راستے کے بجائے بھٹکل کے جانب کا رخ کیا تو استفسار کرنے پر پٹرول بنک میں پٹرول بھروانے کا بہانا بناکر آگے لے گیااور ساتھ ہی دھمکی دینے لگا کہ اگر چیخنے چلانے کی کوشش کی تو جان سے ماردی جاؤگی۔ پھر سیدھے بھٹکل لے آیا،ایک جگہ پر جب کار رکی تو میں کار میں موجود ایک لوہے کی سلاخ سے کار کی کھڑکی کو توڑ کر وہاں سے فرارہوگئی۔ یہاں کچھ مقامی لوگوں کے حمایت سے میں بیندور واپس لوٹنے پر کامیاب ہوئی۔ بیندور پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، اور اغوا کار کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ 

بھٹکل کے دیہی علاقوں میں لڑکیوں کی بڑھتی تعداد 
ہوناور، سداپور، انکولا اور سرسی میں بھی ہورہا ہے خواتین میں اضافہ 

کاروار/بھٹکل8جون (فکروخبر نیوز ) اُتر کنڑا ضلع کے آبادی کے اعداد شمار کی فہرست پر اگر نظر دوڑائی جائے تو ضلع کی آبادی بڑھ کر اب 14,371,69کو پہنچ گئی ہے۔ شہر بھٹکل اور دیہی علاقوں کے مابین موازنہ کیا جائے تو دیہی علاقوں کی آبادی شہر کے مقابلہ میں بڑھ گئی ہے۔ سداپور ، سرسی کی جملہ آبادی میں خواتین کی آبادی کا تناسب زیادہ ہے ۔ ہوناور کے جملہ آبادی کی طرف نظر ڈالیں تب بھی خواتین کی آبادی میں ہی کثرت نظر آتی ہے ۔ مگر منڈگوڈ تعلقہ میں زمین آسمان کا فرق نظر آرہا ہے یہاں خواتین کے مقابلے مردوں کی تعداد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 
بھٹکل کی آبادی: بھٹکل کی جملہ آبادی میں دیہی علاقوں میں جملہ 55585مرد ہیں، تو اس کے مقابلے خواتین کی تعداد 56261ہے۔
ہوناور کی آبادی : ہوناور شہری علاقوں میں جملہ 9526مرد ہیں تو عورتوں کی تعداد 9583 ہے ۔ 
سداپور: عورتیں۔49101۔ مرد:48221
انکولہ ؛ شہر میں مرد : 15858 شہر میں عورتیں ۔16086
سرسی : شہر میں مرد :31222۔شہر میں عورتیں۔31660
کاروار: دیہی علاقوں میں جملہ آبادی: 81542۔ دیہی علاقوں میں :7367

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا