English   /   Kannada   /   Nawayathi

سڑکوں پر اندھیروں کا راج: برسات سے نالوں کا حال بے حال

share with us

یو جی ڈی (گھٹر) بدحالی کی وجہ سے اہلیانِ غوثیہ بے حد پریشان ہیں۔ اسی طرح کے کئی مسائل لے کر عمائدینِ شہر آج صبح شہر بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور اس کے جلدا ز جلد حل کی اپیل کی ہے ۔ اے سیسے ملاقات کرتے ہوئے ذمہ داران نے شکایت کی کہ غوثیہ اسٹریٹ میں موجود یو جی ڈی کے نظام کو برابر کیا جائے۔ خستہ حال پمپنگ کی وجہ سے غوثیہ محلے کے لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے یہاں ان کے سامنے بات رکھی کہ اس سے پہلے بھی اس سلسلہ میں بلدیہ کو کئی بارآگاہ کیا جاچکا ہے مگر اس جانب کوئی قابل قبول کارروائی ہوتی نظر نہیں آرہی۔ 
انہوں نے اپیل کیا کہ یہاں کے یوجی ڈی سسٹم اور پمپنگ نظام کوکسی اور جگہ منتقل کرے۔ اسی طرح بلدیہ کی جانب سے ندی نالوں کی خستہ حالی ، ڈرینیج وغیرہ کے درستگی کا کام مانسون سے پہلے ہی ہونا چاہئے تھا ،مگر اس طرح نہ ہونے کی وجہ سے اب برسات کی وجہ سے نالے بھر کر عوام کی پریشانیاں بڑھا رہے ہیں، راستوں اور سڑکوں پر چلنا مشکل ہوگیا ہے ،اپیل کی گئی ہے کہ برسات کے پانی کے بچاؤ اور اس کے بہاؤ کے لیے صحیح انتظام کیا جائے ۔ علاوہ ازیں شہر بھٹکل کے مختلف سڑکوں پرموجود بلب اور لائٹ کام نہیں کررہے جس کی بنا پر رات میں اندھیری کی وجہ سے راستے ویراں نظرآتے ہیں۔ درخواست کی گئی ہے کہ فوری سڑک کے الیکٹرک نظام کو درست کرتے ہوئے روشنی کا انتظام کیا جائے۔ ساتھ ہی یہاں سب سے اہم مسئلے کو بھی اے سی کے سامنے رکھتے ہوئے راشن کارڈ کے حصول میں درپیش مسائل کو بیان کیا اور کہا کہ نئے راشن کارڈ کے حصول کے لئے ٹوکن کے دئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، مگرعلی الصبح پانچ بجے ہی قطار میں لگ جانے کے باوجود بعض لوگ نااُمید لوٹ جاتے ہیں کیوں کہ صرف 40افراد کو ہی ٹوکن دئے جاتے ہیں، ایسے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کا نظام شہر میں دیگر مقامات پر بھی کیا جائے تاکہ اس سسٹم سے زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ اُٹھاتے ہوئے راشن کارڈ کے حصول میں آسانی ہوسکے۔ ان تمام شکایت کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اے آرپی منوہر نے یقین دلایا ہے کہ مذکورہ تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم ، غوثیہ محلے کے ذمہ داران کے علاوہ شہر کے کونسلرس بھی موجود تھے۔ 

DSC 0004

لبیک نوائط ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب

بھٹکل 6؍ جون (فکروخبرنیوز) بروز پیر 3؍ جون بعدِ نماز عشاء صدیقی مسجد میں لبیک نوائط ایسوسی ایشن کے لیے آئندہ تین سالہ میعاد کے لیے انتخاب کے ذریعہ نئے عہدیداران کو منتخب کیا گیا ۔ اس انتخاب کے الیکشن کمشنر جناب عبدالرشید صاحب تھے ۔ نئے عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 
صدر : جناب عبدالرؤوف نائطے صاحب 
نائب صدر : جناب جاوید کولاصاحب 
جنرل سکریٹری : جناب رونق منڈے صاحب 
نائب سکریٹری : مولانا عبدالاحد فکردے ندوی 
خازن : جناب جاوید ایس ایم صاحب 
محاسب : جناب عمیرایس ایم صاحب 
اسپورٹس سکریٹری : جناب رئیس رکن الدین صاحب

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا