English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلی کولامناسا پارک کے خاتون ملازم پر سیاحوں کا حملہ

share with us

زخمی ملازم خاتون کی شناخت وبھا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو یہاں موجود جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اطلاع ملی ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے خوب زدوکوب کی گئی ہے اور بچ بچاؤ کرنے آئے ایک متعلقہ شخص پر بھی سیاحوں نے حملہ کیا ہے ۔ زخمی خاتون نے حملہ آوروں کی شناخت بتاتے ہوئے کلاکوڑی نامی علاقے کے مقیم پشپاراج، وندنا، بجال۔ آدرش نگر کے وکرم ، جیون وغیرہ کا نام لیا ہے ۔ واقعہ کے مطابق سیاح یہاں کے ایک کچھوے کو ہاتھ میں لے کر اس کی ویڈیو گرافی کررہے تھے۔ اس پر ڈاکٹر وبھا نے اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ یہ جانوروں کے لیے ٹھیک نہیں اور پارک کے اُصولوں کے بھی خلاف ہے ۔ اس سے ناراض سیاحوں میں موجود ایک عورت گالی گلوچ کرتے ہوئے ڈاکٹر وبھا کو دھکیل دیا۔ اسی موقع پر دوسرے سیاحوں نے بھی وبھا پر حملہ کردیا ہے ۔ کاوور پولس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

222153718

 

222832953

22215631

2224331

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا