English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرور: الخضراء نامی کشتی سمندر کے خطرناک لہروں کے زد میں

share with us

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شرور کے مچھیروں نے الخضراء نامی کشتی پر مچھلی کے شکار کے بعد واپس ساحل پر لوٹ رہے تھے۔ اچانک سمندر کے دیوقامد لہروں نے کشتی کو اُلٹ دیا۔ جس کی بنا پر کشتی کو سخت نقصان پہنچااور ساتھ ہی مچھیرے بھی ڈوبنے لگے۔ مقامی مچھیروں کو اطلاع ملتے ہی فوری ان کے امداد کے لیے پہنچے اور کشتی کو ساحل پر لانے کے علاوہ ڈوبتے مچھیروں کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوئے ۔ فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ہڈاونا کونے نامی ساحلِ سمندر پر پیش آیا جب کہ ہڈونا کونے مچھیروں کے سنگھا کے صدر اور کارکنان موقع واردات پر پہنچ کر امداد فراہم کی ۔ یہ کشتی کیوکا خواجہ نامی شخص کے زیرِ ملکیت آتی ہے ۔ کشتی مالک نے بتایا کہ اس حادثے سے جہاں کشتی کو سخت نقصان پہنچاہے بلکہ اس میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کی مچھلیاں سمندر کے حوالے ہونے کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان پہنچا ہے ۔

mail2 ریاض (سعودیہ) میں پیش آئے سڑک حادثے میں منگلور کا نوجوان جاں بحق 

منگلور 04جون (فکروخبرنیوز ) سعودیہ عربیہ کے مرکزی شہر ریاض میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں منگلور کے دیرل کٹے سے تعلق رکھنے والے ماڈور کے مقیم احمد ساحل بن محمد حسن (23) کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔اطلاع کے مطابق احمد ساحل ریاض کے الدوادمی نامی شہر میں الیکٹریشن کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا۔ 31مئی کو وہ راستہ پار کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار سواری کے زد میں آنے کی وجہ سے سخت زخمی ہوا ۔ فوری اسپتال میں داخل کرائے جانے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یکم جون کو وہ جاں بحق ہوگیا ہے ۔

sahil

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا