English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر بھٹکل کے بندوروڈ پر پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ

share with us

تینوں کی عمر 30سے 40کے درمیان بتائی گئی ہے، حادثے کے بعد مقامی افراد کے امداد سے شہر کے سرکاری اسپتال میں پہنچایا گیا ہے ، تینوں افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں سخت چوٹیں پہنچی ہے اور حالت نازک بتائی گئی ہے۔ سرکاری اسپتال میں ابتدائی امداد فراہم کرنے کے بعد منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

030620132538

030620132536

IMG-20130602-WA0053

مشتعل نوجوان نے عاشق پر کیا تیز دھار چاقو سے حملہ

لڑکی کو’’ مس کال ‘‘ دینے کا خمیازہ: عاشق ہوا زخمی

منجیشور 03جون (فکروخبرنیوز ) رشتہ دار بہن کے فون پرمس کال دے کر چھیڑ خانی کرنے والے ایک نوجوان پررشتہ داربھائی کی جانب سے چاقو کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے زخمی کرنے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اُپلا نامی علاقے کے ککاری قصبے میں پیش آیا ہے۔زخمی نوجوان کی شناخت ککاری علاقے کے مقیم اکبر(30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جس کو یہاں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ مصطفیٰ نامی نوجوان اس کی رشتہ دار بہن کو مس کال دینے کا الزام لگا کر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے ۔ 

داماد نے اپنے ہی ساس ، سسر کو گولی سے نشانہ بنایا

مڈی کیری ۔03جون(فکروخبر نیوز ) مشتعل داماد کی جانب سے ایک گھریلو جھگڑے کے بیچ اپنے ہی سسر اور ساس کو گولی کا نشانہ بناتے ہوئے اقدام قتل کی واردات مڈی کیری شہر میں پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق گولی چلائے جانے کے بعد خود پر بھی گولی چلا کر خودکشی کرلینے کی کوشش کی بات سامنے آئی ہے ۔ پولس کے بیان کے مطابق مڈی کیری تعلقہ کے منم گیری کے مقیم پورنما اور یشونت نامی میاں بیوی اپنی بیٹی رکمنی کی شادی سیتا رام شیٹی سے کی تھی ۔کچھ گھریلو مسائل کو لے کر سیتارام اور رکمنی کے درمیان جھگڑا ہوا تو بیوی گھر چھوڑ کر میکے آگئی ۔ سیتارام اپنے سسرال پہنچ کر دوبارہ جھگڑنے لگا۔ اس موقع پر بچ بچاؤ کرنے آئے سا س او ر سسر اور بیوی پر بندوق سے گولی چلادیا اور پھر خون کو رستے دیکھ خود پر بھی گولی چلاکر اقدامِ خودکشی کی ہے،اطلاع پاکر پولس فوری زخمیوں کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلور کے اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔ دیہی پولس تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔

22553916

 

22726437

221217125

221457359

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا