English   /   Kannada   /   Nawayathi

عصری علوم کے کہکشاں میں چمکتے دمکتے بھٹکلی ستارے

share with us

اور پھر یہ کامیابی انفرادیت سے ہٹ کر جب قوم و طبقہ کے ماتھے سے چپک جائے تو اس مسرت بھرے لمحے میں خوشیوں کوبانٹنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے جس کا احاطہ نہ عزیز کے الفاظ کرسکتے ہیں اور نہ حساس دل کی دھڑکنیں۔ایسے ہی کچھ خوشی کے لمحات ہمارے سامنے وہ بھٹکلی طلباء لائے ہیں جو وطن سے دور عرب ممالک کے عصری درسگاہوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔

جی ہاں! بہت زور سے من مچلا تھا جب محمد نائف دامودی نے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ دبئی میں سی بی ایس ای کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں صد فیصد نمبرات حاصل کرکے قوم کا نام روشن کیا تھا۔انہوں نے اپنے ہر مضمون میں سوفیصد نمبرات حاصل کرکے ڈھیر ساری خوشیاں اپنے درسگاہ، خاندان اور قوم کے دامن میں بھر دیا تھا۔ اسی طرح بلال ابن فیروز شاہ بندری ، محمد میران ابن عبدالباسط دامدا فقی، اور بلال ابن فیروز شاہ بندری نے بھی سی جی پی اے کے تحت سوفیصدی نمبرات حاصل کرتے ہوئے خوشیوں کو دوبالا کردیا ۔ بحرین میں بھی ہمارے طلباء پیچھے نہیں رہے بلکہ نمایاں کامیابی کے ساتھ خوشیوں کی سوغات اپنے ساتھ لائے۔محمد عاکف ابن الطاف مصباح نے دسویں کے سی بی ایس ای امتحانات میں میدان مارلیا۔دوحہ قطر سے بھی نمایاں کامیابی کی سرگوشی کچھ یوں سنائی دی کہ احمد بن خلیفہ زبیر سی بی ایس ای میں9.2فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 
اور جب ابو ظہبی سے یہ اطلاع ملی کے انڈین اسلامک اسکول کی طالبہ مدیحہ ترنم بنت کفایت اللہ ملا دسویں میں 95فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے تب بھی دل کی دھڑکنوں میں تیزی نظر آئی ۔ اسی طرح دبئی کے انڈین ہائی اسکول کے دسویں جماعت میں سہاصدیقی بنت عبدالرحمٰن صدیقی، ہانیہ ترنم بنت خالق علی اکبرا نے بھی نمایاں کامیابی درج کرتے ہوئے بیرون ملک میں قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ سی جی پی ایکے طلباء نورالامین شمیم قاضیا، بلال ابن فیروز شاہ بندری، افضل حمید ابن محمداشفاق معلم، ناصف ابن سلمان دامودی، رویضۃ بنت عبدالرحمٰن ایس جے، مذکورہ تمام طلباء نے سی بی ایس ای دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔دبئی میں سائنس شعبہ میں تخصص کررہی سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات میں طالبہ سمرین بنت عمر فہیم قاضیا، جملہ 90.6فیصدی سے نمایاں کامیابی درج کی ہے ۔ اسی طرح دمام میں فاطمہ حجاب بنت عبد الناصر دامودی نے پی یو سی سیکنڈ میں 90.80فیصد نمبرات حاصل کی ہیں۔ جدہ میں بھی میں بھی بھٹکلی طلباء پیچھے نہیں رہے۔ فاطمہ اسریٰ بنت ارشاد احمد محتشم نے سی بی ایس سی کے بارہویں جماعت کے امتحانات میں جملہ 92فیصد نمبرات حاصل کیا ہے۔ 
یہ بات سچ ہے.......محنت و جدوجہد سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ حاصل کرنے کا جنوں ہو۔ شہر بھٹکل کے تعلیمی اداروں کے نتائج بھی امسال عمدہ رہے ، اس طرح کی کی کامیابی شہر بھٹکل میں بھی درج کی جاسکتی ہے ، مگر شرط یہ ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کی صرف جستجو ہی نہیں بلکہ پاگل پن کی حدتک اس کی تمنا کی جائے اور حصول کے لیے سخت جدوجہد ۔
عصری علوم کے کہکشاں میں چمکتے دمکتے ان بھٹکلی ستاروں کو فکروخبر، دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی کی سوغات پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ عصری تعلیم کے ان میدانوں میں وہ آگے بڑھتے رہیں اور قوم و ملت کا نام روشن کرتے رہیں۔

IMG-20130602-WA0002

 

IMG-20130601-WA0025

IMG-20130601-WA0023

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا