English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپالی نوجوان نے آٹھ نوجوانوں کو مار مار کر ہنگامہ کھڑا کردیا

share with us

اطلاع کے مطابق منوج بہادر نامی ایک نیپالی نوجوان شری بیڈو جنکشن کے قریب زیرِتعمیر ایک عمارت میں قمیص نکال کر گھس گیا اور پھر مزدوری کا مطالبہ کرتے ہوئے جو بھی ملا ا س پر لات وگھونسے جڑنا شروع کردیا۔بعض نوجوانوں کو تواتناپیٹا ہے کہ وہ زخمی ہوکر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اس کے مار پیٹ کے درمیان کسی نے یہ کوشش نہیں کی کہ حملہ کی وجہ پوچھے، کیوں کہ وہ پاگلوں کی طرح ہر ایک پر حملہ کررہا تھا جو بچ بچاؤ کے لیے آیا وہ اس کے عتاب کا زیادہ شکار ہورہا تھا۔سب سے پہلے عمارت کے سیڑھیوں پر بیٹھے ایک شخص پر برس پڑا، وہاں سے نکلا تو ایک ٹائلرکی دکان میں گھس گیا وہاں موجود لوگوں کو زدوکوب کرنے لگا۔ پھر راستے میں نکل کر راہگیروں کو بھگانا ، ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔ اس کے بعد سیدھے ایک کوشن ورک کی دکان میں گھس گیا اور وہاں موجود دو تین افراد پر یکبارگی حملہ کرکے زخمی کردیا۔ اس دوران مقامی افراد نے اس کے عتاب کی شکایت پولس کو کردی۔پولس موقع واردات سے حملہ آور بہادر کو گرفتار کرکے لے گئی ہے۔ پولس تفتیش کررہی ہے کہ آیا اس کا حملہ پاگل پن کی وجہ سے تھا یا کوئی خاص وجہ تھی۔ 

کجریوال دہلی انتخابات میں شیلا دکشت کے مد مقابل ہوں گے

نئی دہلی ۔02جون(فکروخبر/ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ شیلادکشت کے خلاف براہ راست مقابلہ کریں گے۔ محترمہ دکشت نے نئی دہلی حلقے سے چناؤ لڑا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ریاستی الیکشن کے بعد دہلی میں ایک اہم پارٹی کی حیثیت سے ابھرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اور آج اتوار کے روز قومی راجدھانی میں اس کے رضاکاروں اور کارکنوں کی ایک میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اروند شیلا دکشت کے مقابلے میں بر اہ راست چناؤ لڑیں گے۔ پچھلے ہفتے عام آدمی پارٹی نے آئندہ دہلی اسمبلی چناؤ میں 12سیٹوں کے لئے اپنے 44ممکنہ امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کی تھی۔ اس فہرست میں جن ناموں کا اعلان کیا گیا اس میں پہاڑ گنج سے منیش سسودیا، آرکے پورم سے شازیہ علمی اور مالویہ نگر سے سومناتھ بھارتی کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں ممکنہ امیدواروں میں کانگریس اور بی جے پی کے سابق کارکنان بھی شامل ہیں۔ بھیم سنگھ اور کشوری لال گھنک جنہوں نے ابھی تک الیکشن نہیں لڑاہے ممکنہ امیدواروں میں ہیں۔کجریوال نے ابھی حال ہی میں بجلی کے بلوں کے معاملے پر شیلادکشت کی نکتہ چینی کی اور ان پر الزام لگایا کہ ان کی حکومت بدعنوانی کی بھی ملزم ہے۔ انہوں نے پانی اور بجلی کے معاملے پر پچھلے مہینے راجدھانی میں ستیہ گرہ کی اور جنترمنتر پر بھوک ہڑتال بھی کی تھی ۔عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ صاف شفاف سیاست کے لئے پارٹی امیدواروں کو چننے کا عمل انجام دے رہی ہے۔ اس نے بی جے پی اور کانگریس دونوں کو داغدار امیدواروں کے مقابلے میں انہیں چیلنج کرنے کے لئے امیدوار اتارنے کا بھی فیصلہ کیا۔ 

سماج وادی پارٹی مسلمانوں کو گمراہ کررہی ہے، مسلم لیڈران نہیں
ابوعاصم اعظمی کے بیان پر اسلم انصاری کی مذمت

لکھنؤ ۔02جون(فکروخبر/ایجنسی) کل ہند ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی میموریل سوسائٹی کے بانی کنوینر محمد اسلم انصاری نے سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابوعاصم اعظمی کے اس بیان کی مذمت کی ہے جوانہوں نے لکھنؤ میں دیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ نمیش کمیشن کی رپورٹ کوبہت جلد ہی حکومت اترپردیش عامکردے گی۔اورکچھ مسلم لیڈران مسلمانوں کوگمراہ کررہے ہیں۔اسلم انصاری نے کہاکہ ابوعاصم اعظمی کویہ معلوم ہوناچاہئے کہ نمیش کمیشن کی رپورٹ 13اگست 2012کوریاستی حکومت کے سپرد کی گئی تھی جوکہ 135صفحات پرمشتمل تھی جس میں 14نکات پر استغاثہ کوکٹگھرے میں کھڑاکیاتھا ،قابل اعتراض اشیاء کے ساتھ خالد مجاہد اورطارق قاسمی کی گرفتاری کومشتبہ بتایاتھا ،42قصور وارپولیس افسران وملازمین کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جن کے مکھیا اعلا پولیس افسران برج لال اوروکرم سنگھ تھے، اس کے باوجود وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادونے 9ماہ گزر جانے کے باوجود نمیش کمیشن کی رپورٹ کوعام نہیں کی ایسی کیا مجبوری تھی جبکہ اترپردیش کامسلمان جلسے جلوس ، پریس کانفرنسوں اوردھرنوں کے ذریعہ سماج وادی پارٹی کے سپریمو ملائم سنگھ یادو، وزیراعلیٰ اترپردیش اکھلیش سنگھ یادو،مسلم وزراء، مسلم ممبران اسمبلی ومسلم ممبران کونسل کوآگاہ کرتے رہے لیکن یہ سب حضرات چین کی نیند سورہے تھے، ’’ مسلم بے گناہ اسیر جیلوں میں رورہے تھے‘‘۔ جس میں میں آپ کوبھی شامل کرتاہوں کیونکہ اگر18مئی 2013کاواقعہ خالد مجاہد کے ساتھ رونما نہ ہوتا اورپولیس حراست میں ان کی موت نہ ہوئی ہوتی اوران 42قصور وارپولیس افسران وملازمین کے خلاف بارہ بنکی میں ایف آئی آر (FIR)درج نہ کرائی گئی ہوتی توآپ سبھی حضرات ابھی تک چین کی نیند سوہی رہے ہوتے آپ کومہاراشٹر سے اترپردیش کاسفر نہ کرناپڑتا۔اسلم انصاری نے کہاکہ ابوعاصم اعظمی ان مسلمانوں کوگمراہ کرنے کی بات کہہ رہے ہیں جن مسلمانوں نے موجودہ حکومت کواترپردیش کے تخت پربیٹھا یاہے جس کااعتراف خود ملائم سنگھ جی نے کیاہے کہ ہم کومسلمانوں نے 100فیصد ووٹ دیاہے لیکن ابوعاصم اعظمی جی اسی حکومت نے 15ماہ میں مسلمانوں کوکیا دیاہے اس 15ماہ میں تقریباً 25دنگے ہوچکے ہیں جس میں تقریباً 110افراد کواپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جس میں 96مسلمان ہیں ،تقریباً ایک سوسے اوپر مسلم دوکانداروں کی دوکانیں اورمکانات آگ کے حوالے کردیے گئے ،سیکڑوں مسلمان زخمی ہوئے ہیں۔ اسلم انصاری نے کہاکہ ہرحکومت چاہے وہ سماج وادی پارٹی ہو ،چاہے بہوجن سماج پارٹی ہو اورچاہے کانگریس ہو، وہ مسلمانوں کے ووٹ تولیناچاہتی ہے لیکن ان کے جائز مطالبات کوتسلیم کرنا نہیں جانتی ۔موجودہ سماج وادی حکومت کا اترپردیش میں ان 15ماہ میں لااینڈ آرڈر بالکل ہی ناکام رہاہے کیونکہ حکومت کی نیت مسلمانوں کے تئیں صاف نہیں ہے ۔یوگی ادتیہ ناگ فیض آباد میں زہریلی تقریر کرکے چلاجاتاہے پرشاسن کی ملی بھگت سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے اورفیض آباد میں دنگا شروع ہوجاتاہے ،اسی طرح مسٹر توگڑیا پرتاپ گڑھ میں ایک بڑے جلسہ میں زہریلی تقریر کرکے چلاجاتاہے انتظامیہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ۔ پرتاپ گڑھ فساد کی زد میں آجاتاہے توگڑیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ،اسی طرح بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری ورون گاندھی کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے الزام میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بری کردیا کیونکہ اس مقدمہ کے 84گواہ اپنی گواہی سے مکر گئے،(یاساشن اورپرساشن نے ان کو مکرنے پر مجبور کردیایہ توآنے والا وقت بتائے گا) کیونکہ اترپردیش کی انتظامیہ نہیں چاہتی تھی۔یہ ہندوستان کی تاریخ کاپہلا واقعہ ہے ۔کیاابوعاصم اعظمی صاحب اب بھی آپ کہیں گے کہ مسلمانوں کوگمراہ کیا جارہاہے ایسانہیں ہے بلکہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں کوگمراہ کررہی ہے تاکہ بی جے پی سے اس کے رشتے استوار ہوں شایدعمر کے آخیر میں ہی بی جے پی کے ہی سہارے ملائم سنگھ جی وزیراعظم بن سکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا