English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے اندر استغناء پیدا کیجئے : مولانا عبدالباری ندوی

share with us

وہ جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں درجہ عا لمیت اور تخصص فی الفقہ سے فراغت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں سجائی الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا موصوف نے فارغین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر استغنا ء پیدا کیجئے ۔ آپ پر کئی طرح کے حالات آسکتے ہیں اس صورت میں آپ کے قدم نہ ڈگمگائیں ۔ آپ دوسروں کے مالوں پر نظر نہ رکھیں ۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ دنیا آپ کے پاس آجائے گی ۔ مولانا نے کہا کہ اس علم کے حصول کے بعد آپ میں تکبر اور گھمنڈ پیدا نہ ہو اور علم کی وجہ سے اپنے کو بڑا اور دوسروں کو حقیر نہ سمجھیں ۔ اگر یہ بات آپ میں پیدا ہوگئی تو اللہ آپ کو رسوا کرے گا اور بلندی سے پستی پر آپ گرجائیں گے ۔ انہو ں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ شیطان کو علم ہونے کے باوجود اس کے غرور نے اللہ کی نظروں سے گرادیا ۔ مولانا نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے سامنے اپنی نافعیت ثابت کیجئے ۔ تب دنیا آپ کی عزت کرے گی ۔ مناصب کے حاصل ہونے سے کسی کی عزت نہیں بڑھتی ۔ آپ نے ابھی اپنے اساتذہ کی خدمات کا تذکرہ اس وجہ سے کیاکہ انہوں نے آپ کے سامنے اپنی نافعیت ثابت کردکھائی ۔ اس تقریب میں فارغین نے اپنے زندگی میں پیش آنے والے نشیب وفراز کا تذکرہ کرتے ہوئے طلباء کو شوق کے ساتھ علم حاصل کرنے کی تلقین کی ۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر قاضی شہربھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی اسٹیج پر جلوہ افروز تھے ۔ ساتھ ہی ساتھ جامعہ ضیاء العلوم کے ناظم مولانا عبیداللہ ندوی اور مہتمم مولانارافع صاحب بھی موجود تھے ۔ ملحوظ رہے کہ امسال جملہ 14طلباء نے عالمیت کی سند حاصل کی تو آٹھ علماء نے افتاء کی تعلیم مکمل کی ہے۔ 

DSCN5671

DSCN5661

DSCN5648

مولانا عبد المقیت موٹیا کی چار سالہ دختر نے ناظرہ قرآن مکمل کرلیا

بھٹکل29مئی (فکروخبرنیوز) یہاں فکروخبر کو ملی پر مسرت اطلاع کے مطابق مولانا عبد المقیت موٹیا کی چھوٹی دخترذہینہ موٹیا جو ابھی چار سال کی ہیں انہوں نے قرآن کریم کا ناظرہ مکمل کرلیاہے، بیٹی ذہینہ موٹیا کے اس تکمیلِ قرآن ناظرہ پر ادارہ فکروخبر مبارکبادی پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ یہ قوم کی بیٹی آگے جاکر دین کی مخلص داعیہ بنے۔ آمین

IMG-20130527-WA0013

مرڈیشور تیرنا مکی اہم شاہرا ہ پر بائیک اورٹیمپو میں ٹکر : ایک زخمی 

بھٹکل29مئی (فکروخبرنیوز )یہاں آج قریب ساڑے سات بجے مرڈیشور کے تیرنا مکی نامی اہم شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کے شدید زخمی ہوکر کنداپور اسپتال میں منتقل کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت بائیک سوار ایشور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ ماون کٹے کا مقیم ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بائیک سوار غلط سمت سے ہوکر ٹیمپو سے ٹکراگیا جبکہ ٹیمپو بھٹکل سے ہوناور کی جانب جارہی تھی اور بائیک سوار مخالف سمت سے آرہا تھا۔ بائیک سوار کو مرڈیشور کے آ ر این ایس شیٹی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کئے جانے کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے ،مرڈیشور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔

IMG 0036

 

bnhj

nmu786

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا