English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی تنظیم اللجنۃ نے کئی طلباء کو باصلاحیت بنایا ہے : مولانا محمد فاروق ندوی

share with us

ان باتوں کی تلقین سابق مہتمم جامعہ مولانا محمد فاروق قاضی ندوی نے کی ۔ وہ آج صبح گیارہ بجے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں طلباء کی تنظیم اللجنۃ العربےۃ کے سالانہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا موصوف نے کہا کہ جو طلباء اس تنظیم اس تنظیم سے فائدہ اُٹھایا وہ باصلاحیت بننے کے ساتھ ساتھ ان کا مستقبل روشن ہوا اور وہ دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ۔موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلباء کو اس کے ذریعہ دین کے کام لینے کی تلقین کی ۔ طلباء عزیز سے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خارجی اور داخلی استعداد پر توجہ دیتے ہوئے لگن کے ساتھ محنت کریں ۔ ناظم جامعہ ماسٹر محمد شفیع صاحب نے کہا کہ علم کو اخلاص کے ساتھ ساتھ بڑی دلچسپی اور لگن سے حاصل کریں۔ ساتھ ہی ساتھ لوگوں کے ساتھ میل جول قائم کریں۔ والدین کی خدمت اور احترام کریں ۔ انہوں نے وقت کے ضیاع ہونے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس کو کارآمد بنانے کی تاکید کی ۔ مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے طلباء کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء میں بڑی خوبیاں ہیں لیکن ہمارے طلباء ان کو سامنے نہیں لاتے ۔ ان کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلباء میں بڑی بے توجہی ہے اور احترام کی کمی ہے ساتھ ہی ساتھ ہمارے طلباء کسی بھی کام کا بغیر سوچے سمجھے انکار کرتے ہیں ۔ اس معاملہ میں اگر طلباء جامعہ آگے آجائیں تو اس سے بڑی قوت نصیب ہوگی اور وہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کو عنقریب دیکھ لیں گے ۔ انہوں نے اللجنۃ العربےۃ کے ذمہ داروں کو مبارکبا دباد بھی دی ۔ اس پروگرام میں سکریٹری اللجنۃ میراں معظم نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ مہتمم جامعہ کی دعائیہ کلمات پر اس نشست کا اختتام ہوا ۔

DSCF8128

 

(بقیہ تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ فرمائیں)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا