English   /   Kannada   /   Nawayathi

کون ہوگا ’’کنگ میکر ‘‘؟ریاستِ کرناٹک کی اگلی حکمراں پارٹی کون ہوگی ؟!

share with us

بی جے پی اور کے جے پی اپنے تنازعات کی وجہ سے سیاسی سنیاس لے لے گی ۔اکثریت کسی بھی پارٹی کو حاصل ہونا محال ہے ۔ اسی قیاس آرائیوں کے بیچ ہر پارٹی اور لیڈر کے حامیوں کے جانب سے سٹہ بازی بھی زور وں پر ہے۔ میسور ضلع میں اسکوڑا کار اور پچاس ہزار روپئے کے سٹہ بازی کو ذرائع کے کیمروں نے اپنے آنکھوں میں محفوظ کرلیا ۔کولار ضلع میں کسی نے اپنے بکریوں کو انتخابات کے سٹے پر لگادیا ہے ، شیموگہ ضلع میں کسی حامی نے اپنا پورا باغ داؤ پر لگا کر سٹہ بازی کا بازار گرم کردیا ہے۔ دل کی دھڑکنوں کو تھام کر ریاست کے سینکڑوں اُمیدوار صبح کا انتظار کررہے ہیں،ایک طرف عوام اور پارٹی لیڈران کا یہ حال تو دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کسی بھی ناگہانی واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تمام شراب کی دکانوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ حساس علاقوں میں دفعہ 144لگادیا ہے ۔ گشتی پولس کو آج کی شب حساس علاقوں میں کڑی نظریں رکھنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ریاست بھر میں گذشتہ دو دنوں سے مختلف پارٹی لیڈران اور اُمیدواروں کی جانب سے مختلف مندروں میں پوجا پاٹ کرتے دیکھا گیا تو وہیں گدی ملنے اور نتائج کے سامنے آنے سے پہلے ہیں کانگریس کے لیڈران میں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کو لے دعوے کرتے نظرآئے ۔ کانگریس میں سینئر لیڈران کی کثرت نے عوام کو تشویش میں ڈال دیا ہے کہ اگر کانگریس کو اکثریت حاصل ہوگی تو وزیرِاعلیٰ کی گدی کون سنبھالے گا۔ جب کہ ہر لیڈر کا دعویٰ ہے کہ وہ اس بار وزیرِ اعلیٰ بنے گا۔ اگر کسی صورت جے ڈی ایس سےہاتھ جوڑنا پڑے تو کیا کمار سوامی وزیرِ اعلیٰ کی گدی چھوڑ کر دیں گے۔ 
اسی بیچ شہر بھٹکل کے عوام کو بھی کل کا بے صبر ی سے انتظار ہے ۔ حالیہ انتخابات میں تنظیم کے اُمیدوار کی شرکت اور ان کے پیچھے کی گئی جدو جہد او ربھٹکل تاریخ کا بے مثال اتحاد نے دھڑکنوں کی تیزی میں شدت پیدا کردیا ہے۔ ضلع اُتر کنڑا کے چھ اسمبلی حلقوں کے قریب ستر70اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل کمٹہ کے بالیگا کالج کے درو دیوار سے ٹکراتے ہوئے فضا میں گھل مل جائیں گے۔اسی بیچ سوائے چھ اُمیدواروں کے ہر کسی کو غم کی اندھیر نگری میں بھٹکنا ہوگا۔ نتیجہ کے سماعت کے لئے اور اس منظر کے دیدار کے لیے عوام آج کی شب کمٹہ روانہ ہوچکے ہیں۔ کل صبح آٹھ بجے کے بعد ایک بار پھر دھیرے دھیرے ریاست کرناٹک کے ساتھ ساتھ شہر بھٹکل کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
انتظار ہمیں بھی ہے اور آپ کو بھی!!! نتیجہ کی پل پل کی خبر پڑھنے اور سننے کے لیے فکروخبر سے ضرور جڑے رہیے ۔

ml2

ml 3

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا