English   /   Kannada   /   Nawayathi

باراتیوں کی ٹیمپو الٹ گئی : اکثر زخمی تو کئی کی حالت نازک

share with us

زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے ۔ تین زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال لایا گیا جس میں ایک عمررسیدہ شخص اورنتن (12) شدید زخمی ہوگیاہے جبکہ ایک عورت نینا (40) کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ ان کا علاج یہاں جاری ہے اور اب تینوں کی حالت بہتر ہے ۔ جب کہ بقیہ زخمیوں کو ہوناور تعلقہ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

vbgh

اُچھلا علاقے کی مسجدکے صحن میں شراب کی بوتلیں پھینکی گئی 
پرامن حالات کو کشیدہ کرنے کی پرزور کوشش

پڈوبدری 6مئی (فکروخبر نیوز ) پڈوبدری کے اُچھلا نامی علاقے کے ایک مسجد کے صحن میں شراب کی بوتلیں پھینک کر پر امن حالات کو کشید ہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اتوار شب قریب پونے دس بجے پیش آیا ہے ۔ اچھلا علاقے کے بھاسکر نگر میں موجود بانگلا نامی مسجد کے صحن میں موجود شبینہ مکتب سے طلباء تعلیم ختم کرکے واپس ہورہے تھے اسی موقع پر کچھ شرپسند لوگوں نے صحن میں شراب کی بوتل پھینک دی ۔، خبر پھیلتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مسجد کے صحن میں جمع ہوگئے ۔حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ مقامی جے ڈی ایس لیڈر دیوی پرساد شیٹی ، کانگریس لیڈر ایم اے غفور پولس کو اطلاع کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے اگلے روز پر زور احتجاج کرنے کی دھمکی دی جس پر سرکل انسپکٹر شوانند والکار نے بھروسہ دلایا کہ دو دن کے اندر خاطیوں کو گرفتارکرلیا جائے گا۔ پولس نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ انتخابات کے پیشِ نظر تمام شراب کی دکانوں پر پابندی عائد کئے جانے کے باجود شراب کی بوتلیں آئی کہاں سے۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جب کہ اس واردات سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا