English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ریاستِ کرناٹک کے تمام اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا آغاز

share with us

چاروں افراد کے پاس سے پولس نے تیز دھار ہتھیار جیسے تلوار، لانگ ضبط کرلئے ہیں۔ پرساد نامی ملزم پولس تھانے سے فرار ہوگیا ہے ۔ رائچور کے مانوی علاقے میں کے جے پی اورکانگریس کارکنان کے مابین جھڑپ ہوگئی ہے ، کولار میں جے ڈی ایس اُمیدوار پر حملہ کئے جانے کی خبر ہے ۔شروارا پٹمنا نامی شہر میں بھی دو گروپوں میں جھڑپ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔اسی طرح شیموگہ اور کولار شہر میں پولس نے دو مختلف پارٹیوں کے کارکنان کے گھر میں چھاپہ مارتے ہوئے جملہ 8 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ہیں۔ 
ریاستِ کرناٹک کے تمام سبھی پارٹیوں کے ہائی کمان لیڈران نے اپنے اپنے بوتھ میں اہلِ خاندان کے ساتھ ووٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے ۔ پولس ڈائرکٹرلال رکم بچاؤ اور دیگر پولس ہائی افسران نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 
شہر بھٹکل میں ووٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی تمام اُمیدوار جیسے جناب عنایت اللہ شاہ بندری، جے ڈی نائک ، شوانند نائک ، منکال ویدیااور دیگر اُمیدواروں کوا پنے اپنے بوتھ میں ووٹنگ کی۔ فکروخبر کے سروے کے مطابق آغاز میں ووٹنگ کا تناسب دھیمے تھا جب کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ووٹرس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ پورے ریاست میں ووٹنگ کا تناسب مقامی کنڑا چینلوں کے مطابق 10سے 12فیصد بتائی گئی ہے ، جب کہ انہیں کے اندازے کے مطابق ریاست میں اس بار 60سے 70فیصد پولنگ ہونے کے امکانات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا