English   /   Kannada   /   Nawayathi

ذمہ داران مساجد اور عمائدینِ شہر کے ساتھ تنظیم اراکین کی انتخابی تیاریوں پر گفت وشنید

share with us

تو آج عصر بعد عمائدینِ شہر ، ذمہ دارانِ مساجد، میونسپل کونسلرس اور پنچایت ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد کرتے ہوئے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور مزید مستحکم ہوکر انتخابی مہم چلانے کی یقین دہانی کی اور تلقین بھی کی گئی ، اس موقع پر تمام مساجد کے ذمہ داران اور دیگر حضرات موجود تھے۔ 

مرڈیشور:نیشنل ہائے وے اتھارٹی کا سروے : عوام کی طرف سے رکاوٹ 

بھٹکل 30؍ اپریل(فکروخبر نیوز ) مرڈیشور کے علاقہ بیلور کے قریب نیشنل ہائے اتھارٹی آج صبح جب سروے کے لئے پہنچی تو عوام کی جانب سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ۔ عوام نے اتھارٹی سے سرکاری دستاویزات کا مطالبہ کیااور سروے کرنے کا سرکاری حکم نامہ پوچھاتے ہوئے رکاوتیں پیدا کیں۔ اتھارٹی اہلکاروں نے جب کہا کہ ہم نجی زمین کو چھوڑ کر سرکاری زمین کے سروے پر مامور ہیں تو عوام نے اپنی مخالفت میں اور شدت اختیار کی اس موقع پر اتھارٹی کے ذمہ داروں نے انتباہ دیا کہ اگر اسی طرح رکاوٹیں کی جاتی رہیں تو ہمیں پولیس کا سہارا لیتے ہوئے اس کام کو انجام دینا پڑے گا ۔ ہائی وے اتھارٹی نے عوام سے درخواست کی کہ اس مسئلہ کو اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے حل کریں۔ واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل شہر بھٹکل رنگین کٹے کے قریب بھی عوام کی جانب سے اتھارٹی ذمہ داران کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا