English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو مسلم ہر قوم کی خاتون بھٹکل وومنس سنٹر کی ممبر بن سکتی ہیں

share with us

بچوں کے لیے کھیل کے لیے مستقل پارک بنایاگیا ہے تاکہ ہمارے خواتین ممبر کسی بھی حالت میں خود کو یہاں کنفرٹیبل محسوس کرسکیں۔ بھٹکل وومنس کی ممبر ہر قوم سے تعلق رکھنے والی خواتین بن سکتی ہیں ۔ اور یہاں کے سہولیات سے بھرپور فائد ہ اُٹھاسکتی ہیں۔ان باتوں کا اظہار بھٹکل وومنس سنٹر کی چیر پرسن محترمہ خدیجہ قاضی نے کیا وہ یہاں سنٹر کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں موجود مقامی نامہ نگاروں سے گفتگو کررہی تھی ،۔ انہوں نے اس موقع پر بھٹکل وومنس سنٹر کے قیام کے مقصد پر جہاں روشنی ڈالی وہیں اس سے حاصل ہونے والے فوائد کا بھی ذکر کیا۔ نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنٹر کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے عام طور پر پانچ سورورپئے ماہانہ مختص ہیں ، لیکن مئی کے مہینے میں ممبر شپ حاصل کرنے والوں کو دیڑھ سو روپئے کی رعایت پر350روپئے بھرنے ہوں گے۔ بھٹکل وومنس سنٹر کا خصوصی شناختی کارڈ ہوگا، جس میں تصویر چسپاں ہوں گی۔شناختی کارڈ کو دوسرا کوئی استعمال نہیں کرسکتا۔ جو ممبر نہیں ہوں گے ان کو پورے دن کے لیے 50روپئے مختص ہیں ، پچاس روپئے ادا کرکے خاتون ایک دن سنٹر کے سہولیات سے استفادہ کرسکتی ہے ۔ فکروخبر کے سروے کے مطابق ایک منزلہ اس عمارت میں ورزشی ہال، بچوں کے بیٹھک ، انڈور گیمس، کمپیوٹر سیکشن ، خوبصورت سجایاگیا اور نئی چیزوں سے آراستہ مطبخ، بہترین اور خوبصورت اسٹیج کے ساتھ کھلا ہال، موجود ہے ، عمارت کی پچھلی جانب بچوں کے لئے خصوصی پارک جس میں بچوں کے کھیل سامان مہیا کئے گئے ہیں۔ عمارت کی بائیں جانب گلشن سجانے کی تیاری ہے ، جب کہ سامنے حصے میں واکنگ ٹریاک بنایا گیا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں سنٹر کی صدر محترمہ فائضہ غنی محتشم، اور سنٹر کی سی ای او محترمہ نبیلا اسماعیل محتشم موجود تھیں، جب کہ نامہ نگاروں کی میزبانی کے خدمات مولانا یاسر ندویؔ انجام دے رہے تھے۔

(سنٹر کی تمام تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ سکتے ہیں)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا