English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینکٹاپور کے قریب ایک لاری دوسری لاری سے ٹکراگئی

share with us

سامنے سے ایک بائیک تیز رفتار سے آنے کی وجہ سے سامنے والی لاری نے اچانک بریک لگادیا، جس کے نتیجے میں پیچھے سے آرہی لاری سامنے والی لاری سے ٹکراگئی ۔ جب کہ لاری والے نے بیان دیا ہے کہ لاری کو بریک لگانے کی کوشش کی گئی مگر بارش کی وجہ سے راستے میں چکناہٹ کے باعث بریک نہیں لگا اور لاری سے ٹکراگئی ۔ سامنے والی لاری کا ڈرائیور لاری سمیت فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا مگر اس کو مگلی ہائی وے کے قریب پولس نے روک لیا ہے ۔ دیہی پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا .

 

چلی ہے نسیمِ سحر دھیرے دھیرے 
برسات کی ہلکی سی پھوار ٹھنڈے پن کا احساس دے گئی 

بھٹکل 29اپریل (فکروخبر نیوز ) شہر بھٹکل میں گذشتہ تین دنوں سے گرمی اپنے عروج پر تھی،مگر آج صبح تڑکے ہوئی برسات کی ہلکی سی پھوار ٹھنڈے پن کا احساس دے گئی ہے ۔ اور باشندے سکون کا سانس لے رہے ہیں، کچھ راہگیروں کو پہلی برسات کی بوندوں میں بھیگ کر ٹھنڈک کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ پہلی برسات کی وجہ سے اہم شاہراہوں کی چکناہٹ میں تیزی آگئی ہے ،اطلاع ملی ہے کہ کئی بائیک پھسل گئے مگر بائیک سوار وں کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔مہتممِ جامعہ اسلامیہ، اما م وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالباری ندویؔ کی بھی بائیک پھسل گئی تھی۔ مگر اللہ کا کرم ہے کہ مولانا کو کسی قسم کی چوٹ نہیں پہنچی۔

(تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ لیں)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا