English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی تحقیقات کے ضمن میں فقہی مسائل کو حل کریں: مولانا اقبال ملا ندوی

share with us

مولانا نے اس ضمن میں کتاب الام پر مختصراً روشنی بھی ڈالی ۔ جلسہ کی صدارت کررہے نائب مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے اس نشست کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشستوں سے اپنے دامن کو علم سے سمیٹنے کاموقع فراہم ہوتا ہے۔ مولانا نے موجودہ فقہی مسائل کے حل کے سلسلہ میں کہا کہ اپنے مسلک کے اصول کے مطابق نئے آنے والے مسائل کا حل تلاش کیا جائے ۔ مزید مولانا نے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جو افکار او رنظریات سامنے لائے جارہے ہیں اس اعتبار سے اگر غور کیا جائے تو ہمیں اس کو اللہ کا احسان سمجھیں کہ ہم ایک معتدل اور میانہ رو مسلک کے ماننے والوں میں ہیں ۔ اس مسلک کا مطالعہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے مسلک کو معتمد علیہ سمجھنا چاہئے ۔ مذاکرۂ علمیہ کے کنوینر مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشستوں سے ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ہماری مشغولیتیں بھی آج اس قدر بڑھ گئیں ہیں کہ ہم کو مطالعہ کرنے کا وقت بھی نہیں ملتا ۔ لہذا وقتاً فوقتاً مذاکرۂ علمیہ کا انعقاد کرکے علمی ذوق پیدا کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔ واضح رہے کہ اس نشست میں دو مقالہ پیش کیے گئے ۔ پہلا مقالہ ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی نے ’’ کتاب الأم امتیازات وخصوصیات ‘‘ کے موضوع پر پیش کیا جس میں انہو ں نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے حالاتِ زندگی بیان کرتے ہوئے کتاب الأم کی خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ دوسرامقالہ مولانا عبدالعظیم معلمی ندوی نے ’’ فقہ شافعی امتیازات وخصوصیات ‘‘ کے عنوان پر پیش کیا ۔ انہو ں نے اپنے مقالہ میں مسالک کی اہمیت پر مختصراً نظر ڈالتے ہوئے فقہ شافعی کی اہم ترین کتابوں کا تعارف بھی پیش کیا ۔ اس نشست کا آغاز مولوی میراں معظم کی تلاوت سے ہوا ۔ عضمان ہلارے نے نعت پیش کی اور مولانا خلیل الرحمن منیری کی دعائیہ کلمات پر اس کا اختتام ہوا ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا