English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر بھٹکل میں ایک اور مسجد کا اضافہ

share with us

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی نے کہا کہ مسجد میں آنے والا ہر شخص بابرکت بن جاتا ہے ۔ لہذا اس نورانی ماحول سے اپنے قلب کو منورکریں ۔ مولانا نے کہا کہ آخرت میں اللہ کے عرش کا سایہ اس شخص کو بھی نصیب ہوگا جس کا دل مسجد سے اٹکا ہوا ہو ۔ یہ تڑپ اور جذبہ ہماری آخرت میں کامیابی وکامرانی کا سبب بنے گا ۔ مولانا نے ان لوگوں کے لیے دعا دی جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ مولانا ابوبکر تونسے ندوی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کو آباد کرنے والے اعمال پر زور دینے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر حنیف شباب نے تعارفی کلمات پیش کئے ۔ اس افتتاحی نشست کا آغاز مولانا عبدالرحمن کی تلاوت سے ہوا اور نعت شریف نثار احمد اور عبدالاحد نے پیش کی اور ننھی منی بچی رابعہ بصریہ نے اسماء الحسنی پیش کرتے ہوئے سب لوگو ں کا دل جیت لیا ۔ واضح رہے کہ اس مسجد میں پہلی نماز،نمازمغرب مولانا عبدالعزیز رکن الدین ندوی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ محلہ کے علاوہ آس پاس علاقہ کے لوگ بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا