English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکن تمل مہاجرین کو اسمگلنگ کررہا گروہ بے نقاب

share with us

پولس نے بیان دیا ہے کہ جن پانچ افراد کو گرفتار کیاگیا ہے وہ ان لوگوں کو سمندر کے راستے آسٹریلیا پہنچانے کا جھوٹا دلاسہ دئے ہوئے تھے۔ اور ہر ایک سے ایک لاکھ روپئے وصول رہے تھے ۔ا س بنا پر ان کو تمل ناڈ سے لاکر بیلتنڈی کے ایک لاڈج میں لاکر رکھے ہوئے تھے۔ ان کو دریا کے راستے پر لے جانے کے لیے منجیشور کے ایک شخص سے بوٹ خریدنے کے لیے دو لاکھ روپئے بطورِ اڈوانس بھی دیا تھا۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملنے پر کرائم برانچ پولس سمیت دھاوا بولدیا اور ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ،۔ گرفتار شدگان کی شناخت ڈورنگٹن (40) نکسن ڈیون(38) توراسا (46) کنن (31) کارتھی کین (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان لوگوں میں 29مرد، 22عورتیں، 18لڑکے، 19لڑکیاں تھی۔ ملحوظ رہے کہ ستمبر 2012میں بھی پولس نے ایسے ہی ایک گروہ کو بے نقاب کیا تھا۔ گرفتارشدگان سے 25,940روپئے نقد، پانچ موبائل ، دو آئی ڈی کارڈ وغیرہ ضبط کئے گئے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا