English   /   Kannada   /   Nawayathi

وقت کا صحیح استعمال کریں : جناب محمد باپو باشاہ

share with us

ان خیالات کا اظہار بھٹکل الکوثر کالج کے جنرل سکریٹری جناب محمد باپو باشاہ صاحب نے کیا ۔ وہ یہاںآج سمر اسلامک کورس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ موصوف نے کہا کہ وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اس کورس میں جو بھی معلومات حاصل ہوئیں ہیں اور اس کو اپنی زندگی میں اپنائیں ۔ اخیر میں سرپرستوں سے گذارش کی کہ اپنی بچیوں کو دین اور دنیا دونوں علوم سے آراستہ کرتے ہوئے ایک اچھی بیٹی اور اچھی ماں بنائیں ۔اپنے خطاب میں انہوں نے اس کورس سے مستفید ہونے والی طالبات کو مبارکباد بھی دی ۔ واضح رہے کہ یہ کورس 6؍ اپریل سے 25اپریل تک چلا اور اس میں 150طالبات نے شرکت کی ۔ اس کورس میں ترجمۂ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے علاوہ سلائی، کڑھائی ، پکوان ، ویج ٹیبل کارونگ، کروشید جیسے مختلف فنون کی بھی تربیت دی گئی تھی جس کامظاہر ہ طالبات نے نت نئے چیزوں کی کشیدہ کاری اور کڑھائی ڈیزائن کے نمائش کے ذریعہ کیا۔ممتاز طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ جنرل سکریٹری الکوثرکالج کی دعائیہ کلمات پر اس کا اختتام ہوا ۔ 

20130425 163548

20130425 164115

20130425 163812

اندرونی اختلافات سے پارٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں : بی جے پی

بھٹکل 25اپریل (فکروخبر نیوز) بی جے پی کے اندر اپنے اختلافات ہیں جس کو ہم جانتے ہیں، مگر اس سے پارٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہے ۔ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پارٹی کے کچھ لیڈران آزاد اُمیدواروں کے ساتھ مل کر بی جے پی سے اپنا ناطہ توڑ ے ہوئے ہیں،مگر اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل اسمبلی حلقے کے بی جے پی اُمیدوار گوند نائک نے کیا ۔وہ کل یہاں پریس کانفرنس میں اپنی تیاریوں کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام حلقوں میں انتخابی بیداری مہم جاری ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر تیاریوں کی تفصیلات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تیاری کے لیے باہر سے 50کارکنان کو لایاگیا ہے۔ 

آزاد اُمیدوار منکال ویدیا کی انتخابی مہم زوروں پر

بھٹکل 25اپریل (فکروخبر نیوز ) بھٹکل اسمبلی حلقے کے اُمیدوار اپنے اپنے تئیں انتخابی مہم چلارہے ہیں، اور مختلف مقامات پر اشتہاری جلوس اور دیگر اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں، اسی طرح آزاد اُمیدواروں میں مضبوط مانے جانے والے منکال ویدیا نے کل ہیبلے پنچایت میں انتخابی مہم چلا کر حق رائے دہی اپنے حق میں استعمال کرنے کی درخواست کی ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا