English   /   Kannada   /   Nawayathi

6سال کی لگاتار عدالتی کارروائی کے بعد جماعت المسلمین کو ملی کامیابی

share with us

تفصیلی اطلاع کے مطابق جماعت المسلمین کی جانب سے مقدمہ لڑرہے مولانا شعیب ائیکری ندویؔ کو ان کے وکیل جناب متیا کی جانب سے دعویٰ دائر کیا گیا اور لگاتار 6سال تک یہ عدالتی کارروائی چلتی رہی ، اور دکاندار کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے والے جناب اشرف برماور کو منھ کی کھانی پڑی ہے ، فکروخبر نے جب مولانا شعیب ائیکری ندوی ؔ سے رابطہ کرکے اس سلسلہ میں حتمی تفصیلات چاہی تو انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جماعت کامپلیکس میں نیو ایشین آٹو موبائل کے نام سے جو دکان چل رہی ہے دراصل یہ دکان کئی سال پہلے مرحوم سراج انور شاہ بندری نے کرایہ پر لیا تھا۔ان کی ایک دکان منگلور میں تھی تو دوسری شہر میں ، مرحوم سراج صاحب نے منگلور کی دکان بند کرکے شہر بھٹکل کی دکان چلانے لگے ، مگر بعد میں جاکر جماعت المسلمین کو اس بات کا پتہ چلا یہ دکان اب وہ نہیں بلکہ کوئی اور چلا رہا ہے ، اور دکاندار کے سلسلہ میں ہمیں کئی ایسے شکایات موصول ہونے لگی جس پر سدباب کرنا ضروری تھا تو ہم نے جماعت کی جانب سے میٹنگ بلا کر مرحوم سراج انور شاہ بندری سے دکان حوالگی کی بات کی ، تو انہوں نے یہ بات تحریری طو ر پر دے دیا تھا کہ چھ مہینے کے اندر دکان خالی کردی جائے گی، مگر اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ اس وقفہ میں سراج انور صاحب ایک حادثے میں انتقال کرگئے ۔ ان کے انتقال کے بعد کئی مہینوں تک انتظار کرنے کے بعد ان کی اہلیہ سے رجوع کرتے ہوئے دکان حوالگی کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی ۔انہوں نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کی مگر اس کے دوسرے ہی دن ایک تحریر جس میں جناب اشرف برماور کا حوالہ دیا گیا جماعت کو موصول ہوا جس میں کئی اعتراض جتائے گئے تھے۔پھر اشرف برماور نے اس کیس کو کورٹ تک لے جانے کی بات کہی تو جمامت کو بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ۔ اس طرح مکمل چھ سال کی عدالتی کارروائی کے بعدعدالت نے جماعت کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ۔ عدالت کے فیصلے کے بعد آج متعلقہ دکان کے پاس عدالتی کارندوں کے ساتھ گئے تو وہاں دکاندار نے چاوی گھر سے لانے کا بہانہ بنا کر رفو چکر ہوگئے ہیں ، ان کے نمبرپر رابطہ کئے جانے پر سویچ آف بتارہا ہے ، اس بنا پر اب فیصلہ لیاگیا ہے کہ کل صبح عدالت سے اجازت لے کر خود پولس اور عدالتی کارندوں کے ہاتھوں دکان کو خالی کروایا جائے ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا