English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلیا: مسلم شخص سے بات کرنے پر پڑوسی نے کیا عورت کو پریشان

share with us

سلیا پولس تھانے میں ہیماوتی نامی عورت نے اپنے پڑوسی پرشورام کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ مقامی مسلم باشندے بشیر نامی شخصسےکچھ قرضے کے سلسلہ میں گفتگو کررہی تھی ۔اسی کو مسئلہ بناتے ہوئے اس کا پڑوسی پرشورام نے اس کا سر دیوار سے دے مار ا کہ وہ ایک مسلمان سے کیوں قرضہ لینے یا دینے کی بات کررہی تھی۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

ٹپر اور اومنی کے مابین بھیانک ٹکراؤ: ایک ہلاک ،4زخمی
کنداپور اہم شاہراہ پر پیش آیا حادثہ 

کنداپور23اپریل (فکروخبر نیوز ) کل دوپہر ڈھائی بجے پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کے موقع واردات پر ہی ہلاک ہونے اوردو بچے ، ایک عورت سمیت چار افراد کے بری طرح زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ گنگولی کے قریب آلو ر ملی کٹے روڈ پر پیش آیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق ریب لے جارہی منی ٹپر اور اومنی کار آپس میں ٹکراگئے ۔ ٹکراؤ کی وجہ سے اومنی ڈرئیوار اسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا جب کہ دوسراشدید زخمی ہے ۔ مہلوک کی شناخت اُلور کندوار کے ہوسمنے دیہات کا مقیم رویندراپوجاری (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ زخمی شخص کی شناخت شنکرپوجاری (41) کی حیثیت سے کرلی ہے۔ اُڈپی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ شنکر پوجاری کی بیوی ،۔ سروجا، بیٹی سپنا اور بیٹاسویم بھی زخمی ہوگئے ہیں۔پیر کی صبح ڈرائیور رویندرا اپنی بڑی بہن اور بہنوئی شنکرپوجاری اور ان کے بچوں کو سوار کرکے آلور لے جارہے تھے۔ واپسی میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ شنکر پوجاری بیرون ملک میں برسرِ روزگار تھے کچھ ہی دن قبل شہر آئے تھے۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

accident22april 2013  2

accident22april 2013  1 1

شیموگہ اور کاروار میں دھماکہ خیز مادہ ضبط کرلیا گیا

شیموگہ 23اپریل(فکروخبر نیوز ) الیکشن کمیشن کے خصوصی دستے نے یہاں شیموگہ کے دوڈا بیلو نامی دیہات میں چھاپہ مارتے ہوئے دو تھیلوں میں بھراپچاس کلو دھماکہ خیزہ مادہ ضبط کرلیا ہے ۔ دھماکہ خیز مادے میں امونیم نائٹریٹ مادہ موجود تھا۔ یہ بات واضح ہوکہ حالیہ بنگلور بم دھماکے میں اسی قسم کا دھماکہ خیز مادہ استعمال کیا گیا تھا، مگر پولس نے میڈیا کے سامنے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس کا تعلق بنگلور بم دھماکے سے ہوسکتا ہے ۔ دو تھیلوں میں 50کلو امونیم نائٹریٹ، 30جیلیٹن سلاخیں، 35کنکٹڈ کیاپ وغیرہ ضبط کیا گیا ہے، پولس نے کہا ہے کہ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ اسی طر ح کاروار پولس نے کشور نامی شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے اپنے بائیک میں جیلیٹین نامی دھماکہ خیز مادہ لے جارہا تھا۔ کشور کاروا ر شہر کے کوٹے گلی بستی سے تعلق رکھتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا