English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں اس سال ریکارڈ توڑ سردی

share with us

ریاض 23/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں شدید سردی کا 30 برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے کئی شہروں میں ہفتے کے روز درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، جس کے بعد آئندہ ہفتے بھی مملکت میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ 22 جنوری کو سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کے کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے، ان علاقوں میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے روز سعودی عرب میں سب سے کم درجہ حرارت طریف میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 30 سالوں کے دوران سعودی عرب میں ریکارڈ کیا گیا کم ترین درجہ حرارت ہے۔ سعودی ماہرین موسمیات کے مطابق مملکت کے شمالی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی سرد ہواوں کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے جن کا سلسلہ شمال اور مغرب کے علاوہ مملکت کے وسطی اور مشرقی حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا۔ ماہرین نے پیشن گوئی کی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے کا امکان ہے۔

 

Urdu Point

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا