English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا : اسکولوں میں ہفتے میں 2 بار کورونا ٹیسٹ ہوگا

share with us


 

سڈنی : 23/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا نے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسکولوں میں ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کی نئی قسم اومیکرون بچوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جس پر آسٹریلیا کی ریاستوں نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کے تمام اسکولوں میں ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے یہ فیصلہ ملک کے طبی ماہرین کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اومی کرون ویرینٹ کی وبا عروج پر ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نیوساؤتھ ویلز میں کورونا کے 20 ہزار 324 کیسز اور وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 58 اموات ہوئیں جن میں نیوساؤتھ ویلز میں 34 اور 14 وکٹوریا میں ہوئیں۔

واضح رہے کہ فی الحال آسٹریلیا میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکول کھل جائیں گے تاہم اس سے قبل ہی ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو کردی گئی ہے۔

 

Express News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا