English   /   Kannada   /   Nawayathi

نفرت کے اس ماحول میں دو مسلم نوجوانوں کا  یہ عمل قابلِ تقلید

share with us
bangalore, bangalore accident,

23؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) نفرت کے اس ماحول میں جب انسانیت بھی دم توڑ رہی ہے۔ لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں ایسے میں دو مسلم نوجوانوں کو حادثہ میں زخمی افراد کی مدد کے لیے آگے آنا واقعی قابلِ تقلید عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلرو کے نزدیک کنیکل روڈ پر جمعہ کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں اٹھائیس سالہ نوجوان ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔

جائے حادثہ سے دو مسلم نوجوان کار سے گذرر رہے تھے جنہوں نے نہ صرف زخمیوں کو اسپتال پہنچایا بلکہ ان کے اطمینان بخش علاج کے لیے برابر ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال کا چکر کاٹتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق اپناانگڈی بنگلورو اہم شاہراہ پر جمعہ کی شام سوا سات بجے ایک سڑک حاثہ پیش آیا۔ موقعۂ واردات سے گذرنے کے دوران دو مسلم نوجوانوں نے زخمیوں کی مدد کرنے کی ٹھانی اور کنیگال کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بنگلورو کے نیل منگلا اسپتال میں داخل کیا۔ جہاں طبی عملہ نے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی صلاح دی ۔ پھروہاں سے انہیں ایک اور نجی اسپتال منتقل کیا ۔

ان نوجوانوں نے اس کے ساتھ ساتھ کار پر موجود ان کی قیمتی اشیاء بھی اپنے ساتھ لیں اور پوری امانتداری کے ساتھ ان کے گھر والوں تک پہنچائیں۔

گھر والوں نے ان نوجوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انسانیت کے لیے دی جانے والی خدمات کی سراہنا۔ نوجوانوں کی شناحت کرول شریف اور اس کے دوست رفاعی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا