English   /   Kannada   /   Nawayathi

'اقلیتوں کے مکانوں کو نذر آتش کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ'

share with us
 MLA Arif Masood On State Home Minister

:23جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مدھیہ پردیش کے کھنڈوا آتشزدگی معاملہ پر کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی اور وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی ریاست کو امن کا ٹاپو کہتے ہیں تو پھر امن کے ٹاپو کو کون نقصان پہنچا رہا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے وزیر داخلہ نروتم مشرا کے اس بیان کو بھی دہرایا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس بیان پر انہوں نے سوال کیا کہ وزیر داخلہ پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بات تو کر رہے ہیں لیکن جنہوں نے گھروں میں آگ لگائی ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔ گزشتہ دنوں اجین، الوٹ اور ریاست کے دیگر علاقوں میں جس طرح کارروائی کی گئی ہے کیا ویسے ہی کاروائی اس معاملے میں بھی کی جائے گی؟
واضح رہے کہ ضلع کھنڈوا میں سٹی کوتوالی تھانہ میں رہنے والے اقلیتی طبقے کے دو مکان اور ان کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ ساتھ ہی علاقے کے مندر کو بھی نقصان پہنچایا، جس سے پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درجج کرکے مفرور ملزم کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق دیپک عرف بنٹی پر اب تک 28 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا