English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت نے چار کروڑ لوگوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا، راہل گاندھی

share with us

:23جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)راہل گاندھی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی. انہوں نے کہا کہ مودی کی سربراہی والی بی جے پی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں۔ وہ ایک بار پھر غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس کے دو سرمایہ دار دوستوں کے لیے ہے اور ان دوستوں نے اتنی ترقی کی ہے کہ وہ باہر چھلکننے لگا ہے۔

مودی حکومت کی ترقی پر طنز کرتے ہوئے، مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’'ہمارے دو' کے لیے 'وکاس اوور فلو'، جب کہ ہمارے 4 کروڑ بہن بھائیوں کو غربت میں دھکیلا جا رہا ہے۔ چار کروڑ کا یہ اعداد و شمار محض اعداد و شمار نہیں ہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔ ان چار کروڑ میں سے ہر ایک بہتر زندگی کا مستحق ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک ہندوستانی ہے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا