English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ پہونچے اعظم خان

share with us
Azam Khan Approaches SC Seeking Bail to Campaign in UP Elections

:23جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان نے اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے۔

اعظم خان نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ان کے خلاف درج مقدمات کو آگے بڑھانے کے قانونی عمل میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جا سکے۔

ایس پی لیڈر کے خلاف ریاست میں کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ ان مقدمات میں عدالتی حراست میں جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ ان کے بیٹے عبداللہ خان کو کئی مقدمات میں تقریباً دو سال جیل میں گزارنے کے بعد حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ اپنے آبائی شہر رام پور پہنچنے پر انہوں نے میڈیا کو اپنے بیان میں اپنے والد کی جان کو خطرہ ہونے کا سنسنی خیز الزام لگایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا