English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوپینین پول پر پابندی لگادی جائے : اپوزیشن کا بڑا مطالبہ

share with us
Samajwadi Party demands immediate ban on opinion polls

لکھنؤ:23جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران مختلف چینلوں پر شائع کئے جا رہے اوپینین پول کی براڈ کاسٹننگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے اتوار کو چیف الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا کہ اترپردیش میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اس طرح کے اوپینین پول کی ترسیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے دلیل دی ہے کہ ریاست میں آٹھ جنوری کو ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد 21 جنوری کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے نامزدگی کی تاریخ بھی ختم ہوچکی ہے۔ اس دوران نیوز چینلوں پر لگاتار اوپینین پول دکھائے جا رہے ہیں۔ اس سے ووٹر گمراہ ہو رہے ہیں۔

نریش اتم نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کمیشن سے اوپینین پول پر فوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپینین پول کی ترسیل سے انتخابی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ ریاست میں آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اوپینین پول کی ترسیل پر فوری اثر سے پابندی لگائی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا