English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تیر ہبا کے رتھ اُتسو میں شہر و مضافات سے ہزاروں بھکتوں کی شرکت

share with us

اور بھٹکل شہر کی تاریخی روایات کے مطابق تیر کھینچنے سے پہلے مسلم گھرانے سے اجازت لی گئی ا س موقع پر چن پٹن ہنومنتا مندر کے گرو اور ذمہد ار سریندربھاگ نے شرکت کی اور آپسی شال پوشی اور ہم آہنگی کے ماحول میں تیر کو کھینچنے کی اجازت لے کر رتھ اُسو میں شرکت کی گئی ۔ اس موقع پر ہزاروں بھگتوں نے شرکت کی، پولس کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ہمیشہ جیسے تہوار کے موقع پر دکانیں اور وغیرہ سجائی جاتی ہیں سجائی گئی تھیں۔ اس منظر کو دیکھنے لیے بھی راستوں اور عمارتوں میں شائقین کا ایک جم غفیر جمع تھا۔

DSC 0149

 

DSC 0238

DSC 0205

DSC 0325

DSC 0371

مٹی تیل سے بھری ٹینکر کو شہر بھٹکل میں روک لیا گیا

بھٹکل 19اپریل (فکروخبر نیوز )آج شہر میں ایک منگلور سے کاروا ر کی جانب جارہی مٹی تیل سے بھری ٹینکر میں لکیج ہونے کی وجہ سے دھواں نکلنے لگا تھا، شمس الدین سرکل کے قریب جب عوام نے اس کو دیکھا تو لاری کو پیچھا کرتے ہوئے عثمانیہ کالونی کے قریب نیشنل ہائی وے پر روک کر اس کے سلسلہ میں ڈرائیور کواطلاع دی ، فوری طور پر ٹینکر روک کر دیکھا گیا تو دھواں نکل رہا تھا ، اور پولس کو بھی اطلاع کردی گئی تو پولس نے فوری طو ر پر اس کی اطلاع پولس ہائی کمان کو دے کر ان کی ہدایت کے مطابق اگلی کارروائی کی، اور ٹینکر کے دستاویزات اور ڈرائیور کے سلسلہ میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے بعد شہر سے خالی جگہ پر ٹینکر کو منتقل کردیا گیاتا کہ کسی بھی ہنگامی حادثے سے عوام کو تحفظ فراہم کرسکیں ۔ ٹینکر مٹی تیل سے بھری ہوئی تھی اور سوراخ کی وجہ سے تیل نچلے خانے سے رس رہا تھا۔

20130419 180735

 

20130419 180923

20130419 180828

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا