English   /   Kannada   /   Nawayathi

 طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں : امریکا

share with us


کابل: 22/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے لیے خصوصی امریکی نمائندے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ امریکا کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

افغانستانی نیوز ایجنسی خاما پریس کے مطابق تھومیس ویسٹ نے بی بی سی پشتو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور امارت اسلامیہ افغانستان کے درمیان تعلقات بحالی کیلئے طالبان کو اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں انسانی و خواتین کے حقوق کا احترام، آزادی اظہارِ خیال، خواتین کی تعلیم اور اقلیت کے حقوق کا تحفظ طالبان سے تعلقات بحالی کیلئے امریکا کی شرائط ہیں۔

عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر طالبان تعلیمی اداروں کو بحال کرتے ہیں تو امریکا عالمی برادری کی اشتراکیت سے اساتذہ کیلئے تنخواہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ اثاثوں میں سے 10 بلین ڈالرز 9/11 کے متاثرین کو ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقوم افغانستان میں فلاحی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی تاہم رقوم کا تبادلہ طالبان کے ذرائع سے نہیں ہوگا۔

 

Express  News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا