English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر بھٹکل میں انتخابات کے پیشِ نظر فوجی دستے کا مارچ

share with us

یہ پریڈ شہر کے نیو انگلش سے نکل کر ، شمس الدین سرکل ، اہم شاہراہ سے گذرتے ہوئے سلطانی محلے سے واپس ہوئی ،اس موقع پر فوجی دستوں کے مارچ کا دیدار عوام نے بڑی تعداد میں کیا۔

DSC 0020

DSC 0044

DSC 0120

DSC 0074

فکر وخبر ڈاٹ کام اپنی منزل کی جانب رواں دواں 
چار مہینے کے کامیاب اختتام پر ایڈیٹر انچیف کی صدارت میں عملے کی خصوصی نشست 

بھٹکل18؍ اپریل (فکروخبر نیوز ) فکروخبر ابتدائی ایام سے ہی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ، اور دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، اسکا ثمرہ فردِ واحد کو نہیں بلکہ فکروخبر کے تمام معاونین اس کے عملے اور اس کے خیرخواہ کو جاتا ہے۔مجھے اُمید ہے کہ عملہ جس انداز میں اپنے فرائض کوپورا کررہا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا اور فکروخبر کو بلندیوں تک پہنچانے میں تعاون کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ندوی نے کیا۔ لکھنوء کے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد شہر بھٹکل پہنچے موصوف ایڈیٹر نے فکروخبر کے مرکزی دفتر میں عملے کے ایک خصوصی نشست میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عملے کی جانب سے فیڈ بیک ، رائے مشورے اور فکروخبر کو مزید بہتر بنانے کی آراء لئے جانے کے بعد مولانا نے کہا کہ فکروخبرکا منظر عام پر لائے جانے کا مقصد دعوت ہے اور اسی کے ساتھ عوام میں اس بیداری کو پیدا کرنا ہے کہ صحافت کے ساتھ دعوت کے میدان میں کس قدر وسعت دی جاسکتی ہے مولانا نے اس موقع پر فکروخبر کے کامیاب چار مہینے کے تکمیل پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیٹر انصارعزیز ندویؔ ، مولانا نعمان اکرمی ، جناب اشفاق کولا کے علاوہ فکروخبر کاعملہ موجود تھا۔

bnm

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا