English   /   Kannada   /   Nawayathi

اومیکرون: امریکا نے چین سے آنے والی 44 پروازیں 2 ماہ کے لیے معطل

share with us

واشنگٹن : 22/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے بھی چین سے آنے والی 44 پروازیں 2 ماہ کے لیے معطل کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین سے آنے والی پروازوں پر 30 جنوری سے پابندی عائد کردی۔

امریکی حکام کے مطابق چین سے آنے والی 44 پروازوں پر عائد پابندی 29 مارچ تک برقرار رہے گی۔

امریکا نے چینی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ چین کی 4 فضائی کمپنیوں کی جانب سے امریکا کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔

اس سے قبل چین بھی چند مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد متحدہ عرب امارات کی 20 اور امریکا کی 10 پروازوں پر 31 دسمبر سے پابندی عائد کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد سے دنیا بھر میں نرم کی گئیں کورونا پابندیوں کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔

 

Express  News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا