English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی ایم ٹی سی کی ایک بس میں لگی آگ ، سبھی مسافر محفوظ

share with us
bmtc bus catches fire, Bangalore, Bangalore bus

بنگلورو 22؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (BMTC) کی بس میں جمعہ کو بنگلورو کے قریب آگ لگ گئی، جس میں 25 مسافر سوار تھے۔

بی ایم ٹی سی کے مطابق تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔

یہ واقعہ چامراج پیٹ کے مکلا کوٹا پارک کے قریب پیش آیا۔ دیپانجلی نگر ڈپو سے منسلک بس 11.30 بجے کے آر مارکیٹ کی طرف جارہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈرائیور کو انجن سے دھواں نکلتا ہوا نظر آیا جس کے بعد اس نے فوراً بس روک دی۔ اس نے مسافروں کو خبردار کیا اور انہیں بس سے اتار دیا اس سے پہلے کہ آگ پوری بس میں پھیل جائے۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

بی ایم ٹی سی نے ایک ریلیز میں کہا  کہ صبح تقریباً 11.30 بجے، ڈیپو 16 دیپانجلی نگر سے منسلک BMTC بس نمبر KA-57 F-1592 میں آگ لگ گئی جب روٹ نمبر 43B میں 25 مسافروں کو کیمپے گوڑا بس اسٹیشن سے ہوسکیریہلی کی طرف لے جا رہی تھی ۔ ڈرائیور کی بروقت اطلاع پر تمام مسافر بس سے اتر گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بھی فوری طور پر آگ کے مزید پھیلاؤ پر قابو پالیا اور ریکر کی مدد سے گاڑی کو مرکزی ورکشاپ میں منتقل کر دیا گیا - جس سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس واقعے کے دوران کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا