English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی سرزمین پر مذاکرات جنگ کی فضا کو تبدیل کرسکتے ہیں :طالبان

share with us

کابل  : 22/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)طالبان نے ناروے میں متوقع مذاکرات کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی سرزمین پر طالبان کی پہلی باضابطہ بات چیت شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) فورسز کے خلاف دو دہائیوں کی شورش کے بعد ’جنگ کی فضا کو تبدیل کرنے‘ میں مدد کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’امارت اسلامیہ نے مغربی دنیا کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور ہم تمام بشمول یورپی اور عمومی طور پر مغرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو سفارت کاری کے ذریعے مضبوط کرنے کی امید رکھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے جنگ کی فضا کو پرامن ماحول میں بدلنا چاہتے ہیں۔ طالبان اور مغربی حکام کے مطابق اوسلو میں مذاکرات کا عمل شروع ہوگا جس میں انسانی حقوق سمیت امدادی سرگرمیوں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

طالبان کے وفد کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افغانوں سے بھی ملاقات متوقع ہے، جن میں خواتین رہنما اور صحافی بھی شامل ہیں۔

 

Express  News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا