English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کی خبر کا اثر: بھٹکل میونسپل صدر نے نگینہ اسٹریٹ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کی

share with us
fikrokhabar, bhatkal fikrokhabar, fikrokhabar bhatkal, bhatkal, bahtakal nageena street, nageena street, bhatkal makhdoom colony, makhdoom colony, bunyadi masayil,

بھٹکل 22؍جنوری 2022(فکروخبرنیوز) نگینہ اسٹریٹ اور اس سے متصل علاقوں میں بنیادی ضروریات نہ ہونے سے عوام کو ہورہی پریشانیوں کو فکروخبر نے منظر عام پر لا کر وہاں کے کونسلر اور اعلیٰ افسران نے عوام کی بات پہنچانے کی کامیاب کوشش کی تھی جس کا اثر ابھی منظر عام پر آرہا ہے۔

بھٹکل میونسپل کے صدر جناب پرویز قاسمجی نے فکروخبر کی اس رپورٹ کے منظر عام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کو ہورہی پریشانیوں کو منظر عام پر لاکر ایک بڑا کام کیا ہے۔ نگینہ اسٹریٹ کی عوام نے فکروخبر کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں ایک تفصیلی رپورٹ میں اس علاقہ کے بنیادی مسائل منظر عام پر لائے گئے ہیں جس پر صدر میونسپل نے رپورٹ دیکھنے اوروہاں کے مسائل سے واقفیت کی بات کہی اور کہا کہ میونسپل کا کام ہی عوام کو بنیادی ضروریات لائٹ ، پانی اور سڑکوں کی تعمیر ہے جس کے لیے میونسپل اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ میرے علم میں وہاں کی ضروریات ہیں۔ ڈرین کا کام وہاں ہونا باقی ہے اسی طرح اسٹریٹ لائٹس کا بھی مسئلہ ہے یہ دونوں مسئلے حل کرنے کی طرف اقدام کیا جائے گا۔ سڑکوں کی تعمیر او رمرمت کا بھی مسئلہ ہے جو یوجی ڈی کے کام کی وجہ سے فی الحال ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی تعاون کی گذارش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلہ کے سلسلہ میں اپنے اور پڑوس کے علاقہ کے کونسلروں کے ساتھ ساتھ ان سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں پانچ سو لائٹس بھٹکل میں لگائی جاچکی ہیں۔ اگر مخدوم کالونی کے علاقہ میں مسجد یا مدرسے اور دیگر جگہوں کے لیے لائٹس کی ضـرورت ہو تو میں مہیا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا