English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں اویسی نے پانچ پارٹیوں کے ساتھ کیا اتحاد ،کہا سرکار بنی تو دو وزیر اعلی تین نائب وزرائے اعلی ہونگے

share with us

:22جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھاگیداری پریورتن مورچہ نام سے اتحاد کا اعلان کیا۔ اس اتحاد میں ریاست کی پانچ سیاسی پارٹیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سازی کے لیے موقع ملتا ہے تو پانچ برس میں دو وزیر اعلی ایک او بی سی سماج سے اور ایک دلت سماج سے جبکہ تین نائب وزیر اعلی ہوں گے جس میں ایک مسلم نائب وزیر اعلی ہوگا۔

اسد الدین اویسی نے کہا نے کہا کہ اتحاد کی قیادت بابو سنگھ کشواہا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سازی کا موقع ملتا ہے تو پانچ برس کے دور اقتدار میں ایک بار بابو سنگھ کشواہا کو وزیر اعلی کے عہدے پر بھی فائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے 403 اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ اس اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے 95 فیصد بات چیت ہوچکی ہے جلد ہی فہرست کا اعلان ہوگا۔

وامن میشرام نے کہا کہ اب تک کہ اترپردیش میں یہ مانا جارہا تھا کہ لڑائی سماجوادی اتحاد اور بی جے پی کے درمیان ہے لیکن اس اتحاد کے بعد اب لڑائی بھاگیداری مورچہ اور بی جے پی کے درمیان ہو گئی ہے۔

راشٹریہ علماء کونسل پیس پارٹی اور اتحاد ملت کونسل کو اتحاد میں شامل کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اتحاد کا دروازہ کھلا ہے کوئی بھی پارٹی شامل ہو سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا