English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیشنل ہائی وے پرواقع خستہ حال نالوں کے ذمہ دار کون: کونسلر عبداللہ خطیب کا سوال

share with us

یہ سوال دراصل نو منتخب متحرک کونسلر جناب عبداللہ خطیب کا تھا،جس کا جواب شاید مذکورہ دونوں انتظامیہ کے پاس نہیں تھا۔دراصل آج شہر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہیڈ جناب ہیگڈے اور بھٹکل تعلقہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہدار جناب ناگراج بھٹکل سروے کے لئے آئے ہوئے تھے ، اس موقع پر کونسلر جناب عبدا للہ خطیب ، جناب جان اسماعیل اور پھر الایمان اسپورٹس کلب کے نوجوانوں نے مل کر ہائی وے کے خستہ حال نالوں کا ان کو معائنہ کرتے ہوئے یہ شکایت کی کہ بلدیہ اس کی ذمہ داری قبول کرنے تیار نہیں ۔ اس موقع پر بلدیہ اور نیشنل اتھارٹی افسران کے درمیان گفت و شنید ہوئی اور دونوں آپس میں ایک دوسر ے کو ذمہ دار ٹہرایا۔ اس موقع پر اہلِ محلہ اور کونسلر کی جانب سے دباؤ بنائے جانے پر اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ عنقریب اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور نالوں کی درستگی کے منصوبے کو بروئے کار لایا جائے گا۔

IMG-20130416-WA0020

IMG-20130416-WA0013

IMG-20130416-WA0012

مولانا الیاس ندویؔ دعوتی دورہ پرملکِ چین روانہ 

بھٹکل 17اپریل (فکروخبر نیوز ) یہاں فکروخبر کو مولانا ابو الحسن علی اکیڈمی کی جانب سے بذریعہ میل موصول ہوئی اطلاع کے مطابق اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا الیاس ندویؔ دعوتی دورے پر ملکِ چین روانہ ہوچکے ہیں، ان کا یہ دورہ آٹھ دن کا ہوگا، یہاں وہ مختلف دینی و دعوتی مراکز کے ذمہدا ران سے ملاقات کرکے دعوتی موضوع پر بحث و مباحثہ کریں گے ، واضح رہے کہ مولانا کا یہ دورہ ملکِ چین کے اہم دعوتی رہنماؤں کے اصرار پر کیا جارہا ہے ۔ 

IMG 0037

19اپریل کو شہر بھٹکل میں’’ تیر ہبا‘‘ تہوار

بھٹکل ،19اپریل (فکروخبر نیوز ) شہر بھٹکل میں اسی مہینے کے 19تاریخ کو تیر ہبا ’’تہوار‘‘ رتھ اُتسو ا ہونے جارہا ہے۔ اسی کے پیشِ نظر کل بھٹکل پولس اڈے میں پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیاتھا، اے ایس پی بھٹکل جناب سدھیر ریڈی کی صدارت میں منعقد اس امن اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد نے ماحول کو پر امن رکھنے کی تائید کرتے ہوئے ہر ممکن اس جانب اقدام کرنے کی یقین دہانی کی اس موقع پر جناب بیلی ایپا نے درخواست کی کہ امن کو باقی رکھنے میں سب کا تعاون ضروری ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر گمان ظاہر کیا کہ ریاست میں انتخابات ہونے کے پیشِ نظر ہوسکتا ہے شرپسند عناصر اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں۔اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران میں جناب محمد میراں صدیقہ، مولانا سید زبیر ایس ایم ، پی ایس آئی مسٹر پکاش دیواڑگا، سریندرشانبھاگ، اور دیگر حضرات موجود تھے۔

DSC 0101

 

DSC 0108

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا