English   /   Kannada   /   Nawayathi

چینی فوج نے کیا ہندوستانی لڑکے کا اغوا، راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر حملہ

share with us

نئی دہلی:20جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوج کے ذریعہ اروناچل پردیش میں ایک نوجوان کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ "یوم جمہوریہ سے کچھ دن پہلے، ہندوستان کے ایک بھاگیہ ودھاتا کا چین نے اغوا کیا ہے۔ ہم میرام تارون کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امید نہیں چھوڑیں گے، ہمت نہیں ہاریں گے۔ وزیر اعظم کی بزدل خاموشی ہی ان کا بیان ہے- انہیں فرق نہیں پڑتا۔"

اس سے قبل کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ "محترم مودی جی، چینی فوج کو ہماری سرزمین پر دوبارہ دراندازی کرنے کی جرٔت کیسے ہوئی؟ چین کی یہ ہمت کیسے ہوئی کہ وہ ایک شہری کو اغوا کرکے لے گئے۔ ہماری حکومت خاموش کیوں ہے، آپ اپنے ایم پی کی اپیل کیوں نہیں سن رہے ہیں، اب یہ مت کہیے گا- نہ کوئی آیا، نہ کسی کو اٹھایا۔

قابل ذکر ہے کہ اروناچل پردیش سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ تاپر گاؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی-پی ایل اے نے ریاست میں بھارتی علاقے کے اپر سیانگ ضلع سے 17 سالہ میرام ترون کا اغوا کرلیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا