English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاندھی کے خلاف بول کر بڑی مصیبت میں پھنسا کالی چرن ، اب ٹھانے پولس نے کیا گرفتار

share with us

:20جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے والے سَنت کالی چرن مہاراج کی ایک بار پھر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس بار مہاراشٹر کے ٹھانے شہر کی پولیس نے ہندو مذہبی پیشوا کالی چرن مہاراج کو مہاتما گاندھی کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے معاملے میں چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالی چرن مہاراج کو بدھ کی رات چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایسے ہی ایک معاملے میں جیل میں بند تھا۔ کالی چرن مہاراج کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر ٹھانے لے جایا جا رہا ہے اور آج شام تک مقامی عدالت میں اس کی پیشی ہوگی۔

اس سے قبل گزشتہ سال 26 دسمبر کو چھتیس گڑھ کی راجدھانی میں منعقد ایک تقریب میں مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں رائے پور پولیس نے کالی چرن مہاراج کو گرفتار کیا تھا۔ 12 جنوری کو مہاراشٹر کے وَردھا کی پولیس نے اسے اسی طرح کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ نوپاڑا تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ مہاتما گاندھی کے خلاف مبینہ متنازعہ بیان کو لے کر این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر جتیندر اوہاڈ کی شکایت کی بنیاد پر کالی چرن کے خلاف درج معاملے میں رائے پور سے اسے گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل پونے پولیس نے بھی 19 دسمبر 2021 کو وہاں منعقد ’شیو پرتاپ دِن‘ پروگرام میں مبینہ طور سے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں کالی چرن مہاراج کو گرفتار کیا تھا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے ذریعہ مغل سپہ سالار افضل خان کو مارے جانے کے واقعہ کی یاد میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا