English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی ایس کے اُمیدوار جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا

share with us

پرچہ نامزدگی سے قبل آج سلطانی مسجد کے پاس سے ایک انتخابی مہم جلوس نکالاگیا جس میں ہندو مسلم بلکہ ہر سماج سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لیڈران اور کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے مختلف نعروں کے بیچ عنایت اللہ کی حمایت کا اعلان کیا۔ جلوس کی تعداد اور پھر عوام کا جوش و خروش دیکھنے کے بعد وہ وہم و گمان سب ہوا ہوگئے جو یہ کہہ کر کر عوام میں غلط گمانی پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مسلمان متحد نہیں ہے ، بلکہ اس موقع پر مختلف سماج کے لیڈران کی جانب سے حمایت کا جو واضح الفاظوں میں اعلان کیا گیا اس سے بھی جناب عنایت اللہ کے سیاسی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ یہ جلوس سلطانی محلے سے ہوتے ہوئے مختلف اہم شاہراہ سے گذر کر جے ڈی ایس دفتر کے سامنے جمع ہوا ۔ اور یہاں پر ہوناور حلقہ کے جے ڈی ایس حلقے کے متحرک کارکن و لیڈر تکارام نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عنایت اللہ کے ساتھ غیر مسلم ووٹوں کی کثرت کا اعلان کیا اورعوام سے ووٹ کی اپیل کی اسی طرح جے ڈی ایس کے ریاستی نائب صدر کینپے گوڈا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی کثرت کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔اُمیدوار جناب عنایت اللہ نے بھی اپنے بیان کے ذریعہ عوام کا دل موہ لیا اور جیت کا نشان بتلا کر یقین دلایا کہ انشاء اللہ اپنی بھرپوکوشش جاری رکھیں گے۔ اس کے بعد اے سی دفتر پہنچ کر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنراور انتخابی افسر اے رام پرساد منوہرکو اپنا پرچہ نامزدگی جمع کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ تنظیم کے ذمہد اران کے ساتھ ساتھ جے ڈی ایس کے دیگر سماج کے لیڈران موجود تھے۔

IMG 0027

 

IMG 0126

ghbnjhki

 

mkiuoijkk

 

bhgnjhd

jnjkhhhhhh

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا