English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں 200 ملین ڈالر کی لاگت سے کان تعمیر ہو گی

share with us

 

19/جنوری/2022(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مغربی ریجن کے شہر طائف کےقریب سونے، تانبے، زنک اور چاندی کے ذخائر سے بھرپور 25 ملین ٹن چٹان دریافت ہوئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گولڈ اینڈ منرل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق دھاتیں تلاش کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ اس کان پر کام کے لیے منصوبہ بندی کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

گولڈ اینڈ منرل کمپنی کے سی ای او برائن ہوسکنگ نے بتایا ہے کہ مائننگ کے لیے عالمی اور مقامی شراکت داروں کے درمیان یہ مشترکہ پروجیکٹ ہے۔

ریاض میں فیوچر منرل فورم کے موقع پر برائن ہوسکنگ نے بتایا ہے کہ کان کی تعمیر پرشیئر ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا جس پر200 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی اور اس سے تقریباً 700 افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گی۔

سی ای او نے بتایا کہ کمپنی2025 میں پیداوار شروع کرنے کی توقع رکھتی ہے لیکن پہلے اس کان کا ڈیزائن ماحولیاتی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشترکہ منصوبے میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا ہو گا۔

برائن ہوسکنگ نےکہا کہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب کو درحقیقت بہت سے ایسے منصوبے ملے ہیں جو ممکنہ طور پر تانبے کے ہیں اوریہاں پر دیگر معدنیات کے مقابلے میں تانبے کی زیادہ مقدار کی توقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے یہ یقینی بنائیں گے کہ کان کنی کو ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دیا جائے۔

گولڈ اینڈ منرل کمپنی کا لندن میں درج کمپنی کے ای ایف آئی منرلز اور عبدالرحمٰن الرشید اینڈ سنز کمپنی کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا