English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ میں سجی فارغین و حفاظ کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب

share with us
jamia islamia bhatkal

بھٹکل 19؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز) جنوبی ہند کی عظیم درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں آج امسال کے فارغین جامعہ کے اعزاز میں الوداعیہ جلسہ کی صورت میں ایک خوبصورت محفل سجی ، اس کی پہلی نشست بعد عصر تا مغرب چلی اور دوسری نشست بعد مغرب شروع ہوکر رات قریب نو بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔ فارغین نے اس محفل میں اپنے علمی سفر کی روداد پیش کرتے ہوئے محسنین کو یاد کیا ، کسی نے اپنے والدین کا تذکرہ کیا تو کسی نے ان کے ساتھ ساتھ اپنے اہلِ خانہ کے دیگر افراد کا تو کسی نے اپنے اس سفر کا سہرا اساتذہ کے سر باندھا جن کی کوششوں اور محنتوں کے نتیجہ میں وہ علماء کی صف میں شامل ہوگئے۔ ہر ایک نے اپنے اپنے انداز میں اپنے علمی سفر کی داستان شروع کی۔ اس مرتبہ فارغین کی تعداد 74 ہے اور سب کو اپنے تفصیلی روداد سنانے کا موقع ہاتھ نہیں آسکا لیکن پھر بھی کم از کم انہیں اپنے محسنین کو یاد کرنے کا موقع ضرور تھا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، اپنے بیتے لمحات کی داستان شروع کرتے تو ان کے لیے اس محفل اور اس کی نشستوں کے لیے مختص کیا گیا وقت بہت کم ہے جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا۔ والدین اور اساتذہ کے احسان تلے دبے ان فارغین نے صرف زبان سے ہی اپنا حق ادا کرنے کی کوشش کی ورنہ دنیا میں کون ایسا شخص ہے جو ان کے احسان کو ادا کرنے کا اعلان کرے۔

اس الوداعیہ جلسہ کی آخری نشست کل بروز جمعرات صبح کے اوقات میں منعقد کی جائے گی جس میں آج اپنی رودادِ سفر سنانے سے رہ گئے فارغین اپنے اس سفر کی روداد پیش کرتے ہوئے جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے اپنے تجربات کی روشنی میں پیغام بھی دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا