English   /   Kannada   /   Nawayathi

صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے تحت ایک سو چارافراد کو روزگار فراہمی : پندرہ لاکھ روپیے مالیتی امداد

share with us


:19جنوری2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز)حافظ مبشر خان انچارج روزگار فراہمی مہم کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 19 جنوری بمقام لی پیالیس سکندر آباد رہبر فاونڈیشن کے تعاون سے صفا بیت المال کے توسط سے ایک سو چار ایسے مستحق افراد کو روزگار لگا کر دیا گیا جو روزگار سے محروم تھے۔ صفا بیت المال کے نمائندوں نے سکندرآباد کے مندرجہ ذیل مقامات کی مارکیٹس کا جائزہ لیا اور زمینی سطح پر سروے کرتے ہوئے ایسے افراد کو ٹھیلہ بنڈیاں دی گئیں جو کرایہ سے بنڈیاں لے کر کاروبار کررہے تھے اور جن کے پاس کاروبار کے لیے اثاثہ نہیں تھا جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے کاروبار نہیں کر پارہے تھے: بوئن پلی، رسول پورہ، یاپران، مولی علی، چیکل نگر، چیلّہ پلی، ہنومان نگر سکندرآباد، ایسٹ ماریڈ پلی، دبئی گیٹ اور جاوید نگر۔ صفا بیت المال نے اپنے کارندون کے ذریعہ خود اپنے گودام میں مضبوط بنڈیاں تیار کیں اور فروٹس،ترکاریوں وغیرہ پر مشتمل ایک سو چار بنڈیاں جن کی مجموعی مالیت بنڈیوں سمیت پندرہ لاکھ روپیے ہے دئیے گئے۔ اس طرح ایک سو چار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ بنڈیوں کے ساتھ جو اشیاء دی گئیں ان میں موز، سیب، جام اور موسمبی کے علاوہ پیاز ادرک لہسن اور ہمہ قسم کی ترکاریاں اور پلاسٹک کا سامان اور جوتے وغیرہ بھی شامل ہیں۔ مولانا غیاث احمد راشدی صدر صفا بیت المال انڈیا اور جناب صابر صاحب نمائندہ رہبر فاونڈیشن کے ہاتھوں یہ تقسیم عمل میں آئی۔مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نائب صدر صفا بیت المال، جناب اعظم علی صاحب، مولانا عبد الرقیب صاحب ودیگر ارکان نے اس نظام میں اہم کردار ادا کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا