English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیجی ممالک کا سفر کرنے والوں کے لیے راحت کی خبر ، اڑتالیس گھنٹے یا سفر سے عین قبل کورونا پوزیٹیو ہونے پر مفت میں ریشیڈولنگ کی سہولت دستیاب

share with us

منگلورو 19 جنوری 2022(فکروخبرنیوز/ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ) جب سے کورونا بیماری نے اپنا اثر چھوڑا ہے اس وقت سے ہوائی سفر کرنے والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ بعض دفعہ ان کی بھاری رقم ڈوب جاتی ہے اور ریفنڈ یا ری شیلڈولنگ کا کوئی نظم نہ ہونےسے مسافروں کواس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا کہ وہ اپنا ٹکٹ چھوڑدے۔

ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اکثر لوگ خلیجی ممالک میں مقیم ہونے سے یہی لوگ اس سے زیادہ متأثر ہوئے ہیں۔ ماضی قریب میں ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جب مسافر فلائٹ ٹکٹ بک کروانے کے بعد یا پرواز کی روانگی سے چند دن یا گھنٹے پہلے کورونا پوزیٹیو ہوگئے ۔ ایسے میں مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور انہیں دوبارہ ٹکٹ بک کروانا پڑتا ہے۔ تاہم گلف فلائٹ آپریٹرز نے اس کا حل تلاش کر لیا ہے۔ اگر مسافروں کو کورونا انفیکشن کے بعد پرواز منسوخ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو انہیں مفت میں کسی اور دن اسے دوبارہ شیڈول کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اگر مسافر 48 گھنٹے قبل یا پھر ہوائی اڈے پر آر ٹی پی سی آر کرے اور اس میں اس کا نتیجہ پوزیٹیو نکلے تو اسے سفر کرنے سے روک دیا جاتا ہے اور یوں اس کی ٹکٹ کے اخراجات سے وہ ہاتھ دھوبیٹھتا ہے۔

اب، خلیجی خطے کے فلائٹ آپریٹرز ان مسافروں کے لیے مفت ری شیڈولنگ کی سہولت پیش کر رہے ہیں جو پرواز کی روانگی سے قبل RT-PCR ٹیسٹوں میں جن کا نتیجہ پوزیٹیو آتا ہے۔ یہ سہولت صرف ٹکٹوں کی تاریخ بدلنے کے لیے ہے اور ٹکٹوں کی منسوخی کی صورت میں لاگو نہیں ہوتی۔ منگلورو میں ایئر انڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ مفت تاریخ کی تبدیلی کی سہولت ان مسافروں کے لیے بھی لاگو ہے جو ہوائی اڈے پر ٹیسٹ کرواتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو دیگر فلائٹ آپریٹرز نے بھی اس سہولت کو مہیا کرایا ہے۔

کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں نے تازہ سرکلر جاری کیے ہیں جس میں موجودہ سہولت کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ منفی رپورٹ آنے کے بعد بھی 48 گھنٹے کی مدت میں کئی مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔

ٹکٹوں کو ری شیڈول کرتے وقت مسافر کو کوئی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے چاہے نئی تاریخ کے لیے ٹکٹ کی قیمت زیادہ ہو اور وہ اسی کلاس  سے سفر کرتا ہو۔ لیکن اگر وہ بکنگ کرتے وقت  بزنز کلاس کو ترجیح دیتا ہے تو قیمت کا فرق لاگو ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا