English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووٹ بٹورنے کے لیے اننت کمار ہیگڈے کی زہر افشانی

share with us

مگر بھارتیہ جنتا پارٹی صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک مقصد کے تحت بنائی گئی پارٹی ہے آج کل جنم لینے والی پارٹی نہیں ہے ، اس پارٹی کو کسی آننت کمار ہیگڈے نے یا جو یہ کہہ کر ڈھنڈورا پیٹتا ہے کہ ہے پارٹی کی پہچان اس کی شخصیت سے تھی ۔اس نے نہیں بنائی ۔دیش کی سنسکرتی، یہاں کی ثقافت اور مٹی کو بچانے کے لیے پارٹی کی بنیاد ڈالی گئی ہے ۔ ان باتوں کااظہار ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے کیا ۔ وہ یہاں جالی روڈ کے شری وینکٹیشوری نامدھاری سبھا بھون میں منعقدہ بی جے پی کارکنان سماویش میں شرکت کرکے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر بی جے پی کی عام روایت کے مطابق پھوٹ ڈالو راج کر و پر عمل کرتے ہوئے یہاں بھٹکل شہر کے سلسلہ میں میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں بی جے پی کو جتانا ہوگا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے ہندوتوا کو بچانا ہوگا۔ اپنی پہنچان کی حفاظت کرنی ہوگی۔ شہر بھٹکل آج عالمی پیمانے پر دہشت گردوں کے آماجگاہ کے طورپر پہچانا جاتا ہے ۔ دہشت گرد کا ماسٹر مائند اسی سرزمین میں ہے ۔ اسی بنا پر اس پارٹی کو جتانا ہوگا ، انہوں نے اس موقع پر 15سال پہلے اپنے جانب سے حکومت کو آگاہ کئے جانے والے ایک خبر کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ 15سال پہلے ہی میں نے کہا تھا کہ یہاں دیش مخالف سرگرمیاں ہیں ، مگر اب جاکر حکومت کو پتہ چلا ہے ، اگر اس وقت میری باتوں پر دھیان دیا جاتا تو یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ اننت کمار نے اپنے بیان میں جہاں جے ڈی ایس اور کانگریس کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا وہیں یہ بھی کہا کہ لوگ بی جے پی کی سلسلہ میں کہتے ہیں پارٹی ٹوٹ گئی ہے ، اپنی ساکھ پر باقی نہیں رہی اگر ایسا ہے تو پھر میں ان کو کہوں گا کہ وہ آکر اس اجلاس کو دیکھ کر فیصلہ کرے کہ پارٹی ٹوٹی ہے یا اور مضبوط ہوئی ہے ۔ پارٹی میں کسی کے آنے اور جانے سے پارٹی کے ووٹرس پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر چترنجن کا بھی تذکرہ کیا اور شوانندا نائک کو بار بار اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔ مزید کہا کہ پارٹی کی بنیاد کسی شخصیت پر نہیں بلکہ اس کے اپنے سو چ و وچار پر قائم ہے ۔ یہاں افراد کی نہیں بلکہ سوچ کی عزت کی جاتی ہے ۔ اخیر میں انہوں نے یہاں موجود گیرسوپہ سے لے کر بھٹکل تک کے بی جے پی کارکنان کی بے مطلب محنت کی تعریف کرتے ہوئے گووندانائک کے جیت کا یقین دلایا۔ ملحوظ رہے کہ اس موقع پر بی جے پی اُمیدوار گوندانائک اور کیشوا نائک بلکور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ کئی لیڈران اور بی جے پی کارکنان موجود تھے۔

DSC 0324

 

DSC 0317

DSC 0330

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا