English   /   Kannada   /   Nawayathi

کلب ہاؤس ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف تبصرہ : دہلی اقلیتی کمیشن کا پولیس کمشنر کو نوٹس

share with us

:19جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)حال ہی میں سوشل میڈیا پر شروع ہوئے کلب ہاؤس کی ویب سائٹ سے متعلق دہلی اقلیتی کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا کو نوٹس جاری کرکے اس معاملہ میں مکمل معلومات طلب کی ہیں۔یہ نوٹس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم خواتین کے تئیں مسلسل قابل اعتراض باتیں کیے جانے کی وارداتوں میں غیرمعمولی طور پر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پہلے سلی ڈیلز، پھر بلی بائی ایپ اور اب کلب ہاؤس جیسی ویب سائٹس کے ذریعے مسلم خواتین کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال ایک مخصوص ایجنڈے کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
کلب ہاؤس ایپلیکیشن پر مسلم خواتین کے لیے نازیبا زبان کا استعمال اور غیرمہذب تبصرے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروای کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس میں پیش رفت کرتے ہوئے دہلی خواتین کمیشن نے پہلے ہی نوٹس جاری کردیا تھا تاہم اب دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا کو نوٹس جاری کی ہے۔
اس موقع پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے کہا کہ مسلسل مسلم خواتین کے خلاف سوشل سائٹس پر مسلسل غیر مہذب اور قابل اعتراض باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کی وارداتوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

ذاکر خان نے پولیس کمشنر کو بھیجے گئے نوٹس کے ذریعے جواب طلب کیا ہے کہ اس پورے معاملے پر اب تک کیا کچھ کارروائی کی گئی ہے اس کی تفصیل دستیاب کرائیں، ساتھ ہی انہوں نے کلب ہاوس معاملہ سے متعلق دیگر اہم معلومات فراہم کرانے کا بھی دہلی پولیس کمشنر کو ہدایت دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا