English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں توسیع

share with us

نئی دہلی:19جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے بھارت نے بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے تجارتی بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی کو 28 فروری تک بڑھا دیا۔

ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے 28 فروری 2022 تک بین الاقوامی کمرشیل پروازوں کی معطلی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ پابندی انٹرنیشنل آل کارگو آپریشنز اور خاص طور پر ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر نافذ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فضائی ببل کے انتظام کے تحت جاری پروازوں پر بھی اس پابندی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

تمام متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکلر پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے، 23 مارچ 2020 سے بھارت میں بین الاقوامی مسافر پروازیں معطل ہیں۔ اس سے قبل، 9 دسمبر کو، ڈی جی سی اے نے پابندی کو 31 جنوری تک بڑھا دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا