English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ حکومت اب بی پی ایل کارڈ رکھنے والوں کو دے گی مفت انٹرنیٹ !

share with us

ترواننت پورم:19جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے منگل کے روز کہا کہ اس سال مئی تک کیرالہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں 100 بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ پنارائی وجین نے کہا کہ کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک (کے ایف او این) کا مقصد تقریباً 20 لاکھ بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے اور باقی کے لیے سبسڈی والے نرخوں پر یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 30,000 سرکاری دفاتر میں سے 3019 کو کنیکٹیویٹی دے دی گئی ہے اور تمام دفاتر کو اگلے جون تک اس سے جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 34,961 کلومیٹر میں سے 11,906 کلومیٹر تک اے ڈی ایس او ایف سی کیبل بچھانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ کل 375 پی او پی (پوائنٹ آف پریجنس) میں سے 114 میں این او سی (نیٹ ورک آپریٹنگ سنٹر) کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ موجودہ 2600 کلومیٹر آپٹیکل گراونڈ وائر انسٹالیشن میں سے 2045 کلومیٹر میں کام مکمل ہوچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا